بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-January-2020

آج تہترواں یوم آزادی کشمیریوں سے تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Tariq Tariq
259 Views 0 5 مہینے
آج تہترواں یوم آزادی کشمیریوں سے تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے
Posted at 14 اگست-2019

اسلام آباد۔ مملکت خداداد پاکستان کا 73ویں یوم آزادی آج پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ اس تجدید عہد کے ساتھ منا رہی ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ پاکستانی قوم کا کہنا ہے کہ ہم آخری سانس تک کشمیریوں بھائیوں کا ساتھ نبھائیں گے۔ حکومت پاکستان، پاک فوج اور عوام کشمیریوں کے حوالے سے ایک پیج پر ہے۔ مودی سرکار نے گزشتہ دنوں کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے نہ صرف یو این او کی قراردادوں کی نفی کری بلکہ بھارتی آئین کو بھی پس پشت ڈال دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں دن کا 31 توپوں کی سلامی سے ہوا

آج پاکستانی قوم اپنا 73 یوم آزادی منا رہی ہے۔ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں دن کا 31 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گریژن اور کوئٹہ کینٹ میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ تہترویں یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام خصوصی پیغامات دئیے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو ہمارے دلوں پر گرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تمام پاکستانیوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ قائداعظم کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر ہی ہم اپنے تمام چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت سے منا رہی ہے

دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار کرسمس مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے…

4 ہفتے
مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت سے منا رہی ہے

وہ دن جب عام آدمی بھی مہنگی چیزیں خرید سکتا ہے

دنیا بھر میں نومبر کے چوتھے جمعے کو بلیک فرائی ڈے منایا جاتا ہے ۔ اس دن ہر…

2 مہینے
وہ دن جب عام آدمی بھی مہنگی چیزیں خرید سکتا ہے

پاک بھارت کرتارپور معاہدے پر دستخط ہو گئے

”بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے“ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کرتاپور منصوبے پر دستخط کا…

3 مہینے

آج ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم منایا جا رہا ہے

لاہور۔ شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔…

3 مہینے

تازہ ترین

شہباز شریف کا آٹے کے بحران پر انکوائری کرنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹے کے بحران پر انکوائری کی…

5 گھنٹے

نیب شور مچانے کی بجائے کام کرتا ہے۔ چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب شور نہیں…

4 گھنٹے

عمران خان گندم بحران پر قوم سے معافی مانگیں۔ وزیراطلاعات سندھ

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں…

3 گھنٹے

گاڑی سیکھاتا باپ بیٹے سمیت سمندر میں جا گرے،اسپتال پہنچ کر دونوں…

کراچی کے علاقہ ڈیفنس فیز 8 میں بے قابو کار سمند میں جاگری،سمندر سے دو افراد کو زخمی…

3 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے