بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

15-December-2019

اب بھی دیر نہیں ہوئی ملک کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ شہباز شریف

Tariq Tariq
481 Views 0 6 مہینے
شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان
Posted at 19 جون-2019

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو اپوزیشن رہنما شہباز شریف اور پی پی چیئرمین آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں حکومت کو اگلے 20 سالوں کیلئے میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی مگر اس پیش
کش کو حقارت سے ٹھکرا دیا گیا۔ اب اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے اپنی بجٹ تقریر میں دوبارہ پی ٹی آئی کو میثاق معیشت کی پیش
کش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی دیر نہیں ہوئی ملک کیلئے حکومت کیساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس ایوان میں میثاق جمہوریت پر دستخط کئے گئے، اب چاہتے ہیں کہ میثاق معیشت پر بھی ایوان میں دستخط ہوں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ غریب آدمی بھی احتجاج کر رہا ہے۔ عمران خان نیازی کنٹیٹر پر کھڑے ہو کر بڑے بڑے بلند بانگ دعوے کرتے تھے۔

Courtesy Dunya

دس ماہ کے دوران لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے

پچھلے دس ماہ کے دوران لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور آئندہ سال مزید لاکھوں بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلنا بند ہو گیا۔ ڈالر کی اڑان قابو سے باہر ہے۔ ریکارڈ 157 روپے کا ہو گیا ہے۔ شاید میری تقریر ختم ہونے تک 160 روپے کا ہو سکتا ہے۔ پچھلے دس ماہ میں حکومت مجھے اپنا کوئی ایک اچھا کام گنا دے۔ 10 ماہ میں عوام کی چیخیں نکال دی گئی ہیں۔

Courtesy Express

دس ماہ میں حکومت مجھے اپنا کوئی ایک اچھا کام گنا دے

حکومت کے پاس نہ تو ویژن تھا اور نہ ہی اس نے کوئی تیاری کر رکھی تھی۔ پورے نظام کو تالا لگا دیا گیا ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے رات گئے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے بے شمار مرتبہ این آر او کو دہرایا۔ وہ قوم کو بتائیں اور میں بھی جاننا چاہتا ہوں کہ کس نے این آر او مانگا ہے؟ وزیراعظم اگر قوم کو نہیں بتانا چاہتے تو سپیکر کے کان میں بتا دیں۔

دنیا کو وزیراعظم پر اعتماد نہ رہا تو بات انڈے، مرغی اور کٹے پر رہ جائے گی

عمران خان نیازی نے مجھ پر انہیں رشوت دینے کی پیش کش کاالزام لگایا۔ سپیکر صاحب آپ وزیراعظم کو پیغام دیں کہ ابھی دیر نہیں ہوئی۔ حکومت ایک، اپوزیشن دو قدم آگے بڑھائے گی۔ وزیراعظم غلط بیانی اور الزام تراشی چھوڑ دیں۔ دنیا کو وزیراعظم پر اعتماد نہ رہا تو بات انڈے، مرغی اور کٹے پر رہ جائے گی۔ آسمان کو چھوتی مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے، غریب سوچتا ہے کہ بچے کی کتاب لاؤں یا سبزی؟

اس بجٹ میں 70 فیصد بلاواسطہ ٹیکسز ہیں

اپوزیشن رہنما نے نئے مالی سال کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف نے بتایا ہے۔ حکومت ریونیو اہداف کیسے حاصل کرے گی؟ 4 ہزار ریونیو کا ہدف ہماری حکومت نے حاصل کیا۔ 5500 ارب کے ریونیو ہدف میں زیادہ تر ان ڈائریکٹ ٹیکس عائد کئے گئے ہیں۔ عمران خان کہتے تھے کہ ریونیو ٹارگٹ 8 ہزار ارب پر لے کر جاؤں گا۔ اس بجٹ میں 70 فیصد بلاواسطہ ٹیکسز ہیں۔

رواں مالی سال میں حکومت نے دو منی بجٹ پیش کئے

بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کے اقدامات ہونے چاہئیں تھے مگر عوام پر بوجھ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ رواں مالی سال میں حکومت نے دو منی بجٹ پیش کئے۔ سندھ حکومت فنڈز نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہے۔ ادھر پنجاب میں ہمارے منصوبوں کی تختیاں ہٹا کر اپنی لگانے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ اپوزیشن رہنما نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور چین ہمارے دیرینہ دوستوں میں سے ہیں۔ چین کے ساتھ سردمہری سے بات کریں تو ہم پر کون اعتماد کرے گا؟

پانچ سال کے دوران 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے ہم نے لگائے

پی ٹی آئی نے کہا تھا چین مدد نہیں قرض دے رہا ہے۔ اسد عمر نے بعد میں چینی سرمایہ کاری کا اعتراف کیا۔ ایک بار اعتماد میں دراڑ آ جائے تو دوبارہ قائم نہیں ہوتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پانچ سال کے دوران 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے ہم نے لگائے جبکہ خیبرپختونوا میں منفی 6 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔ نیلم جہلم پراجیکٹ اور کچھی کینال کی تعمیر پر برسوں لگ گئے۔

قرضوں کی تحقیقات کیلئے عمران نیازی نے کمیشن بنایا۔ کمیشن مشرف دور کے نیلم جہلم منصوبے کی بھی تحقیقات کرے۔ ہمارے دور میں اربوں کی بچت ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو مہنگائی کی شرح 12 فیصد تھی جسے تین فیصد پر لائے۔ پانچ سال میں 40 یونیورسٹیوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ نوجوانوں کی تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

یہ ہے وہ پاکستان جسے تاریخ کی سب سے دھاندلی زدہ حکومت کے حوالے کیا۔ میں عوام سے سوال کرتا ہوں کہ کیا آج کا پاکستان بہتر ہے یا ایک سال پہلے کا؟ آج بدقسمتی سے بنگلہ دیش کی فی کس آمدنی پاکستان سے زیادہ ہے۔ افغان کرنسی کی قدر ہم سے زیادہ ہے۔ مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیں۔ اداروں نے دہشت گردوں کا تعاقب کر کے ان کا خاتمہ کیا۔

جس پاکستان کا خواب قائداعظم نے دیکھا آج وہ کہاں ہے؟ میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ ہم نے پانچ سال میں سب ٹھیک کر دیا، 15 سال پہلا بھارت کیساتھ ہمارا مقابلہ ہوتا تھا، ہمیں ایشین ٹائیگر کہا جاتا تھا۔ کئی شعبوں میں ہم بھارت سے آگے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معزز ایوان کا چار دن کا وقت ضائع کیا گیا۔ ایک دن میں سوا کروڑ کا خرچ آتا ہے۔ بدقسمتی سے پانچ کروڑ روپے انا پر ضائع کر دئیے گئے۔

سپیکر کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے، کل بھی آپ سے پروڈکشن آرڈر کی درخواست کی تھی، ہمارے دور میں پی ٹی آئی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں طوفان بدتمیزی برپا کیا، جو معزز ارکان ایوان میں موجود نہیں ان کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ ہاؤس کی کارروائی چلانے میں بھرپور تعاون کریں گے۔

متعلقہ خبریں

راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بلوچستان کو واپس کئے جائیں، اختر…

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی…

5 گھنٹے
راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بلوچستان کو واپس کئے جائیں، اختر مینگل

سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔ سلیکٹد کو…

2 گھنٹے
سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

سابق آصف علی زرادری کراچی کے علاقہ کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی انجیو…

8 منٹ
آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

سوموار کو پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے

آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے لاہور میں پیر کو ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق…

18 گھنٹے
سوموار کو پرائیویٹ سکولز بند رہے گئے

تازہ ترین

راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بلوچستان کو واپس کئے جائیں، اختر…

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی…

5 گھنٹے
راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بلوچستان کو واپس کئے جائیں، اختر مینگل

وفاقی پولیس کے یونیفارم میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

وفاقی پولیس کے یونیفارم میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ابتدائی طور پر کیمرے ناکوں…

4 گھنٹے
وفاقی پولیس کے یونیفارم میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پی اسی ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ…

3 گھنٹے
حکومت کا پی اسی ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

موٹر سائیکل گاڑی سے کیوں ٹکرائی؟ ملزم کا شہری پر تشدد

لاہور میں گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرانے پر گاڑی سوار نے موٹر سائیکل سوار کو شدید تشدد…

3 گھنٹے
موٹر سائیکل گاڑی سے کیوں ٹکرائی؟ ملزم کا شہری پر تشدد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے