بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

چاند دیکھنے کیلئے دس سالہ کیلنڈر بن جانا چاہئے، فواد چودھری ڈٹ گئے

404 Views 0 3 مہینے
چاند دیکھنے کیلئے دس سالہ کیلنڈر بن جانا چاہئے، فواد چودھری ڈٹ گئے
Posted at 6 مئی-2019

اسلام آباد۔ پرانی کہاوت ہے کہ ”دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے“ مگر وزارت اطلاعات و نشریات سے ہٹائے جانے کے بعد بھی فواد چودھری کے تیور نہیں بدلے۔ بلکہ پہلے سے بھی زیادہ خم ٹھونک کر میدان میں آ گئے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں وارد ہوتے ہی عید اور رمضان کے چاند کے حوالے سے علماء کرام پر چڑھائی کر دی۔

موصوف کہتے ہیں کہ عید اور رمضان کے چاند دیکھنے پر 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقل مندی ہے؟ بات میں ان کے وزن تو ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قوم پر قرضوں کا بھاری بوجھ لاد دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد قوم کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گے۔ فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے ایک اچھا ٹیسٹ کیس رکھا ہے مگر علماء کرام نے یہ کہہ کر انہیں چپ کرانے کی کوشش کی کہ یہ اسلامی روایت ہے۔

پوری دنیا میں چاند دیکھنے کے معاملات رضاکارانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں

فواد چودھری کہاں چپ رہنے والے ہیں۔ برجستہ کہہ دیا کہ علماء کرام کا احترام اپنی جگہ مگر پوری دنیا میں چاند دیکھنے کے معاملات رضاکارانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں۔ اب قوم کے پیسے سے محض چاند دیکھنے کیلئے 40 لاکھ روپے خرچ کرنا کہاں کی عقل مندی ہے؟ فواد چودھری کو یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ علماء کرام سے پنگا لینا کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

خاص طور پر ایسی صورت میں جب وہ وزارت اطلاعات سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی تک کا سفر طے کر چکے ہیں۔ انہیں اپنی خیر منانی چاہئے۔ مغرب میں کلیساؤں کے درمیان ایسے ہی اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ ہر ملک اپنے سالانہ مذہبی تہوار خود طے کرتا تھا مگر 1910ء میں ان معاملات کو اتفاق رائے سے طے کر لیا گیا۔ تب سے انکے درمیان کوئی اختلاف نہیں رہا بلکہ اب مذہبی تہواروں کیلئے مستقل کیلنڈر بن چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

نیا ایپل آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف…

نیویارک۔ موبائل فون نے آج جتنی ترقی کر لی ہے۔ اس کا سوچ کر ہی انسان حیرت کے…

20 گھنٹے
نیا ایپل آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف ہو گا

شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ…

لاہور۔ ”اے پتر ہٹاں تے نہیں ویکدے“ ملک کیلئے شہادتوں کی تاریخ رقم کرنیوالی پاک آرمی کو ہمیشہ…

1 دن
شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اس سال…

لاہور۔ ملک بھر میں سنت ابراہیمی کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ البتہ مون سون…

3 دن
قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اس سال بیس فیصد کمی

پاکستان بھر میں آج بھارتی یوم آزادی پر…

لاہور۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے اور نہتے کشمیریوں پر بربریت اور مظالم کے پہاڑ توڑنے…

3 دن
پاکستان بھر میں آج بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جا رہاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے