بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

نوازشریف منت مانگنے داتا دربار پہنچے

paktv Avatar
782 Views 0 1 سال
نوازشریف منت مانگنے داتا دربار پہنچے
Posted at 5 مئی-2019

داتا دربار پاکستان کے دل شہر لاہور میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر فقیر اور حکمران دونوں اپنی اپنی مراد لینے آتے رہتے ہیں اور نواز شریف وہ شخصیت ہیں جو کبھی حکمران تھے اور اب قیدی، دل کی مراد لینے یہاں پہنچے ہیں۔ وزیر خزانہ، وزیر اعلٰی اور پھر تین مرتبہ وزیراعظم کا حلف اٹھانے والے نوازشریف ہمیشہ اپنی نئی ذمہ داری کا سفر شروع کرنے سے پہلے ضرور حاضری دیتے۔ ملک کے طاقتور ترین شخص حاضری کیلئے یہاں پہنچتے تو ہر شخص ان کے آگے پیچھے اور صدقے واری ہونے کیلئے تیار دکھائی دیتا مگرآج وہ ایک قیدی کی حیثیت سے پہنچے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنی پوری سیاسی زندگی کے تلخ دن گزار رہے ہیں۔ اب حکمرانی گئی تو اپنے بھی پرائے ہونے لگے۔

وہ ایک قیدی کی حیثیت سے پہنچے

اب نواز شریف کی فکر کسے، دوڑ تو یہ لگی ہے کہ ان کی گدی پر کون بیٹھے گا؟ چھوٹا بھائی لندن جا پہنچے ہیں پاکستان کب آئیں گے وہ بھی نہیں جانتے۔ پارٹی میں اب عہدوں کی تقسیم کیلئے بھاگ دوڑ لگی ہے اور نواز شریف کو اپنی فکر ہے کہ ان کا مستقبل سیاسی میدان سے ہمیشہ کیلئے جیل کی کال کوٹری نہ بن جائے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان سخت موقف اپنائے ہوئے کسی بھی قسم کی ڈیل یا ڈھیل دینے کیلئے تیار نہیں۔

یہی لاہور شہر جو کبھی شیر یعنی نواز شریف کے نام سے گونجتا تھا

سات مئی کے بعد انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل کا باسی بننا ہے۔ یہی لاہور شہر جو کبھی شیر یعنی نواز شریف کے نام سے گونجتا تھا۔ اب سابق وزیراعظم کیلئے سکون کا سامان میسر نہیں کر رہا۔ خیر ایسے دن نوازشریف کی زندگی میں پہلی مرتبہ نہیں آئے۔ مشرف دور میں بھی وہ ان مشکلات سے گزر چکے ہیں۔

اب سکون ڈھونڈنے نوازشریف داتا دربار حاضری دینے آئے ہیں۔ یہاں پہنچنے کی تصاویر دیکھیں تو مشکلا ت،تنگی، مایوسی اور پریشانی کے آثار چہرے پر عیاں ہیں مگر فیض کی امید لئے وہ واپس لوٹے ہیں۔

متعلقہ خبریں

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

2 ہفتے
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

دنیا بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ہے۔ عید کے موقع پر موسم…

2 ہفتے
بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

شوال کا چاند نظرآ گیا، ادارہ پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی…

کراچی۔ مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے مطابق…

2 ہفتے
شوال کا چاند نظرآ گیا، ادارہ پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی کی صارفین کو عید مبارک

حرمین شریفین میں بغیر نمازیوں کے نماز عید ادا کی جائے گی

سعودی کنگ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دے دی۔…

2 ہفتے
حرمین شریفین میں بغیر نمازیوں کے نماز عید ادا کی جائے گی

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

10 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

11 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

11 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

12 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے