بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

ملکی کیش اکانومی کو آئندہ چند ماہ میں موبائل پر لے جانے کا دعویٰ

79 Views 0 4 دن
ملکی کیش اکانومی کو آئندہ چند ماہ میں موبائل پر لے جانے کا دعویٰ
Posted at 16 مئی-2019

اسلام آباد۔ دور کی کوڑی لانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ بہت کم لوگ اس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں۔ البتہ ہمارے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اس شعبے میں تو اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ باتیں خوب پتے کی کرتے ہیں جنہیں نظرانداز بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ان کے ناقدین کو غلط فہمی تھی کہ وزارت اطلاعات سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی آواز نقار خانے تک محدود ہو جائے گی مگر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں آ کر ایسے ایسے گر بتانے شروع کر دئیے جو وزیراعظم عمران خان کے نوٹس میں آ جائیں تو بہت سارے وزراء کی چھٹی اور ملک میں معاشی انقلاب آ جائے۔ بہت سارے قومی مسائل کی کنجیاں ان کے پاس ہیں۔

خان صاحب کو چاہئے کہ وہ ایسے قیمتی ہیرے کو اپنے نو رتنوں میں شامل کر لیں

خان صاحب کو چاہئے کہ وہ ایسے قیمتی ہیرے کو اپنے نو رتنوں میں شامل کر لیں۔ ورنہ قوم کو کئی نعمتوں سے محروم رہنے پڑے گا جو ان کی عقل کل تک محدود ہیں۔ موصوف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو قمری کیلنڈر 15 رمضان تک تیار کرنے کی پہلے ہی نوید سنائی ہوئی ہے۔ اب خیر سے اس سے بھی دو ہاتھ آگے چلے گئے ہیں۔

ہم جو قمری کیلنڈر بنائیں گے وہ حلال ہو گا

ان کا دعویٰ ہے کہ قمری کیلنڈر تو امریکہ نے بھی بنایا ہوا ہے مگر وہ حرام ہیں۔ ہم جو قمری کیلنڈر بنائیں گے وہ حلال ہو گا۔ اب اسکا تعین کون اور کیسیکرے گا؟ فی الحال قوم کو پندرہ رمضان المبارک تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔ کہیں مخالفین ان کے منصوبے کو ناکام نہ بنا دیں۔ ان کا سارا دھیان صرف قمری کیلنڈر تک محدود نہیں ہے بلکہ اب سائنسی ایجادات سے بھی قوم کو مستفیض کرنیکا کا عندیہ دیا ہے۔

آٹھ مہینے میں ساری ادائیگیاں موبائل کے ذریعے ہوں گی

کہتے ہیں اگلے چھ سے آٹھ مہینے میں ساری ادائیگیاں موبائل کے ذریعے ہوں گی۔ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے۔ ملکی کیش اکانومی کو موبائل پر لے کر آئیں گے۔ بات تو ٹھیک ہے مگر حفیظ شیخ کہیں ناراض نہ ہو جائیں اور انہیں موجودہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے بھی ہاتھ نہ دھونا پڑ جائیں کیونکہ ان کے مخالفین کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔

پتلی ملکی معاشی صورتحال کی وجہ سے معیشت دانوں کا دعویٰ ہے کہ اگلے سال مزید 12 سے 15 لاکھ لوگ نوکریوں سے محروم ہو جائیں گے۔ اب غریبوں کے پاس پیسے ہوں گے تو وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ فواد چودھری کتنی دور کی کوڑی لاتے ہیں عمران خان کو ان کی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ نہیں ورنہ وہ انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیتے تو وہ چند ماہ میں قوم کو قرضوں سے نجات اور خوشخالی کا دور لے آتے، چاہئے کاغذوں پر ہی سہی۔

بات یہی ختم نہیں ہوئی اب بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آنے کی خوشخبری بھی سنا کر ڈرائیونگ کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو نوکری کے لالے پڑنے کی نوید سنا ڈالی۔ ویسے موصوف وزارت اطلاعات سے محروم نہ ہوتے تو شاید اگلے پانچ چھ ماہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تمام صحافیوں کی چھٹی کروانے کا بھی بندوبست کروا دیتے۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے