بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-November-2019

فواد چودھری اب چاند دیکھیں گے

paktv Avatar
529 Views 0 7 مہینے
فواد چودھری اب چاند دیکھیں گے
Posted at 5 مئی-2019

اسلام آباد۔ مخالفین کو دن میں تارے دکھانے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اب چاند دیکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت سونپی ہے تو یہاں بھی فارغ کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔ ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور فواد چودھری کے مطابق اس کمیٹی سے ہر سال پیدا ہونیوالا ایک تنازع ختم ہو جائیگا۔

یہ کمیٹی اگلے 10 برسوں کیلئے عیدین، محرم اور رمضان کی تاریخوں کا کیلنڈر جاری کرے گی

ہر بار پاکستان میں دو عیدیں ہوتی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں لوگ ایک روز پہلے رمضان اور عید مناتے ہیں مگر وفاقی وزیر فواد چودھری کے مطابق اب ایسا نہیں ہو گا۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی اگلے 10 برسوں کیلئے عیدین، محرم اور رمضان کی تاریخوں کا کیلنڈر جاری کرے گی اور پورے پاکستان کو اس پر عمل کرنا ہو گا۔

اس پانچ رکنی کمیٹی میں سپارکو، موسمیات، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 1910ء تک تمام مغربی ممالک مذہبی تہوار الگ الگ مناتے تھے مگر پھر مغرب نے بھی ایسٹر، کرسمس ڈے کا متفقہ کیلنڈر جاری کر کے دیرینہ تنازع ختم کر دیا تھا۔ کیا عالم اسلام کے اس دیرینہ تنازع کو ختم کرانے پر بھی کوئی دھیان دیگا۔

متعلقہ خبریں

انٹرنیٹ کی نگرانی کیلئے حکومت کا متنازع کمپنی سے معاہدہ سامنے آ…

لاہور۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ویب مانیٹرنگ سسٹم کو قائم کرنے کیلئے کینیڈا کی ایک متنازع…

3 ہفتے

پاک بھارت کرتارپور معاہدے پر دستخط ہو گئے

”بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے“ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کرتاپور منصوبے پر دستخط کا…

3 ہفتے

آج ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم منایا جا رہا ہے

لاہور۔ شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔…

4 ہفتے

سکھوں کا فضل الرحمان سے دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات منانے کیلئے سکھ یاتری…

4 ہفتے
سکھوں کا فضل الرحمان سے دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین

جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 13 برس کی بچی بیٹی…

جیکب آباد میں غریب گھر کی 13 برس کی بچی کو بااثر افراد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے…

7 گھنٹے
اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانیوالے گروہ کا انکشاف

غریب عوام کے وزراء کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائے…

حکومت میں شامل وفاقی وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کی تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ…

7 گھنٹے

عدالتی فیصلے سے جیت کس کی ہوئی ؟

لاہور ہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت کے فیصلے کے بعد نئی…

8 گھنٹے

شیخ رشید پر ن لیگی ہونے کا الزام

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کے فیصلے پر شیخ رشید…

10 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے