بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

سماجی اداروں کی طرف سے 117 قیدیوں کے جرمانے ادا

81 Views 0 5 دن
سماجی اداروں کی طرف سے 117 قیدیوں کے جرمانے ادا
Posted at 15 مئی-2019

لاہور۔ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے اللہ پاک کا خاص تحفہ ہے۔ اس مقدس مہینے میں لوگ مجبور اور بے سہارا لوگوں کی مدد کو اپنا دینی فریضہ سمجھ کر نبھاتے ہیں۔ چھوٹے موٹے اور معمولی جرائم میں جرمانوں کی رقم ادا نہ کرے کی وجہ سے بھی کئی لوگ جیلوں میں سزا بھگتنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر نادار قیدیوں کے جرمانوں کی ادائیگی کے بعد رہائی شروع ہو گئی ہے۔ پنجاب کی جیلوں سے جرمانے، دیت وغیرہ ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والے 117 غریب قیدی رہا۔

قرشی فاؤنڈیشن 26 نادار قیدیوں کی طرف سے دیت اور جرمانہ وغیرہ ادا کرے گی

بیت المال اور دیگر سماجی اداروں کی طرف سے مالی استطاعت نہ رکھنے والے قیدیوں کا 2 کروڑ 47 لاکھ روپے جرمانہ ادا کیا گیا۔ 26 قیدی 21 رمضان المبارک کو 2 کروڑ 39 لاکھ روپے جرمانہ ادا کر کے رہا ہوں گے۔ قرشی فاؤنڈیشن 26 نادار قیدیوں کی طرف سے دیت اور جرمانہ وغیرہ ادا کرے گی۔

دیت کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ 51 ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی

رہائی پانیوالے 21 قیدیوں کے جرمانے، دیت وغیرہ کی 19 لاکھ 77 ہزار روپے کی رقم پاکستان بیت المال نے ادا کی۔ مختلف این جی اوز نے 19 قیدیوں کی رہائی کیلئے 19 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانے، دیت وغیرہ کی مد میں ادا کئے۔

سرور فاؤنڈیشن نے 32 قیدیوں کی رہائی کیلئے 12 لاکھ 73 ہزار روپے جرمانے، دیت وغیرہ کی مد میں ادا کئے۔ قرشی فاؤنڈیشن کی طرف سے 45 قیدیوں کی رہائی کیلئے جرمانے، دیت وغیرہ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ 51 ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی…

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی سکواڈ کی…

8 گھنٹے
میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید

وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ…

لاہور۔ مغل بادشاہوں کے بارے میں سن رکھا ہے کہ اپنے مصاحبین اور درباریوں کو نوازنے میں ثانی…

9 گھنٹے
وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے