بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

ڈراموں اور فلموں میں کام کرنیوالے اب رمضان ٹرانسمشن میں نظر نہیں آئیں گے

602 Views 0 5 مہینے
رمضان ٹرانسمیشن شوبز افراد سے کروانے پر پابندی کا مطالبہ
Posted at 3 مئی-2019

لاہور۔ ایک دور میں واحد ریاستی چینل پی ٹی وی سے رمضان نشریات اور مذہبی پروگرام صرف اسی شعبے کے ماہر عالم دین سے ہی کرائے جاتے تھے۔ اب نت نئے چینلز کا سیلاب آنے سے ریٹنگ کی ایسی دور شروع ہوئی جس نے سب کچھ الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔

سنجیدہ عوامی حلقوں کی طرف سے رمضان ٹرانسمیشن شوبز افراد سے کروانے پر پابندی کا مطالبہ کئی سال سے کیا جا رہا ہے۔ اب پنجاب اسمبلی بھی اس موقف کی حامی بن کر کھل کر میدان میں آ گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی نے ایوان میں ایک قرارداد بھی منظور کر لی ہے۔


اس عمل سے کروڑوں مسلمانوں کی دل شکنی ہوتی ہے

اس قرارداد کو راہ حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا محمد معاویہ اعظم کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شوبز سے جڑے ہوئے افراد کو رمضان ٹرانسمیشن کا میزبان بنانا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی ایسے لوگوں سے کرائی جا رہی ہے جن کا تعلق دین اسلام سے دور کا وابستہ نہیں ہے۔

اس عمل سے ہر سال کروڑوں مسلمانوں کی دل شکنی ہوتی ہے۔ اس قراداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیمرا ٹی وی چینل کو پابند کرے کہ شوبز سے جڑے لوگوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں ہرگز شامل نہ کرے۔

متعلقہ خبریں

امریکہ جاپان میں پاکستانی لڑکوں کی مانگ کیوں

پاکستان بارے نہ جانے کیوں دشمن افواہیں پھیلاتا رہتا ہے یہاں کے لڑکے تو ایسے بھلے مانس ہیں…

5 گھنٹے

اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

لاہور۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے غریب عوام کو خوب سبز باغ…

6 دن
اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا…

کراچی۔ واقعہ کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی…

1 ہفتہ
ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

پاک پتن۔ بابا فرید مسعود شکر گنج کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال ان کے…

1 ہفتہ
عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے