بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

ایک جگہ پر دو چاند

496 Views 0 4 مہینے
Posted at 6 مئی-2019

پاکستان میں رمضان اور عیدین کے نزدیک ہمیشہ کہیں چاند نظر آنے اور کہیں نہ آنے کی باتیں سامنے آتی ہیں ان میں حقیقت کیا ہے وہ خدا جانے، مگر قدرتی طور پر بھی ایسا ہوسکتا ہے کہ ایک جگہ چاند نظر آئے اور دوسری جگہ نہ آئے۔

چاند پیدا ہونے کے 16 گھنٹے بعد نظر آنے کا امکان ہوتا ہے۔ اب ایک جگہ جب سورج غروب ہوا تو اس وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے ہو اس لیے چاند نظر نہیں آ سکا مگر 15 درجے طول البلد کا سفر طے کرنے کے بعد جب چاند کو 16 گھنٹے گزر گئے تو دوسری جگہ پر نظر آ سکتا ہے۔ اور یہی وجہ چاند کے باریک اور موٹے ہونے کی بھی ہے یعنی ایک جگہ پہ چاند کی عمر 16 گھنٹے جبکہ دوسری جگہ 39 گھنٹے ہوچکی ہے مگر دونوں جگہ پہلی کا ہی چاند ہے۔

رمضان المبارک کا چاند موٹا دیکھ کر اکثر لوگ یہ خیال رکھتے ہیں کہ شاید یہ دوسری کا چاند ہے۔ مگر ماہرین کے مطابق پہلی کا چاند بھی موٹا ہو سکتا ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں۔

پہلی کا چاند موٹا اور باریک کیسے ہوتا ہے

ماہر فلکیات کو پڑھنے سے پہلے ایک حدیث بھی ذہن نشین فرمالیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے چاند کا موٹا ہونا قرب قیامت کی علامت ہے اور پہلی کا چاند دیکھ کر لوگ کہیں گے کہ یہ دوسری کا چاند ہے۔

ماہر فلکیات کہتے ہیں کہ 29 دنوں کے بعد نظر آنے والا چاند 30 دن کے بعد کے چاند کی نسبت باریک ہوتا ہے۔ اور یہ بات بھی یاد رکھیں کہ لگاتار چار مہینے 29 روز کے بھی ہو سکتے ہیں اور 30 کے بھی۔ اور یہی وجہ ہے جس سے پہلی کا چاند باریک یا موٹا دیکھتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر چاند لگاتار دو 29 کے مہینوں کے بعد نظر آیا تو وہ باریک ہوگا اور اگر لگاتار دو تیس دنوں کے بعد نظر آیا تو قدرے موٹا ہوگا۔ اسی طرح تین 29 دنوں کے مہینوں کے بعد چاند اور بھی باریک ہوگا۔ مختصر یہ کہ جو چاند جتنے مسلسل 29 دنوں والے مہینے کے بعد آئے وہ باریک اور 30 دنوں والے مہینوں کے بعد آئے تو قدرے موٹا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

اہم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر برقی نظام لگانے کا…

لاہور۔ جدید ٹیکنالوجی سے جہاں انسانی زندگیوں کو حادثات سے بچانا ممکن ہے وہاں ایسے خطرات کو کم…

1 دن
اہم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر برقی نظام لگانے کا فیصلہ

نیا ایپل آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف…

نیویارک۔ موبائل فون نے آج جتنی ترقی کر لی ہے۔ اس کا سوچ کر ہی انسان حیرت کے…

4 دن
نیا ایپل آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف ہو گا

شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ…

لاہور۔ ”اے پتر ہٹاں تے نہیں ویکدے“ ملک کیلئے شہادتوں کی تاریخ رقم کرنیوالی پاک آرمی کو ہمیشہ…

4 دن
شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اس سال…

لاہور۔ ملک بھر میں سنت ابراہیمی کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ البتہ مون سون…

6 دن
قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اس سال بیس فیصد کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے