بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

امریکہ جاپان میں پاکستانی لڑکوں کی مانگ کیوں

Tariq Avatar
164 Views 0 1 مہینہ
Social Media
Posted at 17 ستمبر-2019

پاکستان بارے نہ جانے کیوں دشمن افواہیں پھیلاتا رہتا ہے یہاں کے لڑکے تو ایسے بھلے مانس ہیں کہ امریکہ اور جاپان کی لڑکیاں کھینچے چلی آتیں ہیں۔ یقین نہ آئے تو جنوبی پنجاب کے علاقے خان پور اور بہالپور جا کر دیکھ لیں

ابھی ان علاقوں کو پاکستان کا محرومی خطہ مانا جاتا ہے مگر یہ لڑکیاں کوئی مالی امداد دینے نہیں بلکہ محبت نبھانے آئیں ہیں اور ان لڑکوں اڑا اپنے دیس بھی لے جائے گی۔

آپ جانتے ہیں کہ انہیں پاکستانیوں کی محبت کی خاطر امریکہ اور جاپان جیسے ممالک کی لڑکیوں نے اپنا مذہب اور نام بھی چھوڑا ہے۔ چاہے امریکہ اور جاپان کتنی ہی ترقی کر لے ان کے مردوں میں ہمارے جیسی خوبصورتی، قابلیت اور کشش کہاں۔ ایسا مت سمجھئیے گا کہ یہ کوئی اکا دکا واقعات ہیں ہر سال دو تین ایسی شادیاں جنوبی پنجاب میں ہو رہیں ہیں اور وجہ فیس بک پر دوستی کہی جاتی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ برس سے چینی لڑکوں سے پاکستانی لڑکیوں کی شادیوں کا سلسلہ رکا۔ فوٹو سوشل میڈیا

جاپانی خاتون نے بہالپور کے شہزاد کو دل دیا اور اسلام قبول کر کے نیا نام آمنہ رکھا ہے جب کہ امریکی خاتون شیلا نے خان پور کے شہریار سے شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا اور نام عائشہ رکھا۔ یہ دونوں شادیاں ایک ہی روز میں ہوئیں۔ اس شادی سے دونوں شوہروں کو بیگمات بھی ملیں اور امریکہ جاپان کے ویزے بھی۔

چند ماہ پہلے یہ محبت چینی مردوں کو پاکستانی لڑکیوں سے بھی ہوئی تھی پھر شاید نظر لگ گئی۔ نہیں یاد آیا اس کا تو بہت بڑا اسکینڈل سامنے آیا تھا کہ پاکستانی لڑکیوں کو لے جا کر فروخت کیا جاتا ہے اس کے بعد سے دوبارہ کوئی پاک چین شادی رپورٹ نہیں ہوئی۔ مگر گھبرانے کی کوئی بات نہیں اتنے پاکستانی مرد شادی کر کے باہر گئے کسی ایک نے بھی تاحال شکایت نہیں کی یا شاید کر نہ سکے، اللہ بہتر جانے

متعلقہ خبریں

آج ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم منایا جا رہا ہے

لاہور۔ شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔…

3 دن

سکھوں کا فضل الرحمان سے دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات منانے کیلئے سکھ یاتری…

3 دن
سکھوں کا فضل الرحمان سے دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ

داتا گنج بخشؒ کے 976ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جوبن پر…

لاہور۔ عظیم صوفی بزرگ و امام الاولیا الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کا…

4 دن

فضل الرحمان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد۔ حامد میر کا دعویٰ

اسلام آباد۔ معروف صحافی و جیو کے اینکر حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پیمرا نے تمام…

1 ہفتہ
فضل الرحمان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد۔ حامد میر کا دعویٰ

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

50 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے