بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

اطلاق وزرا، مشیران اور سیکرٹریز سمیت تمام حکومتی تقریبات پر ہو گا

140 Views 0 2 ہفتے
اطلاق وزرا، مشیران اور سیکرٹریز سمیت تمام حکومتی تقریبات پر ہو گا
Posted at 7 مئی-2019

لاہور۔ وزیراعظم عمران خان کو بہرحال ایک کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ انہوں نے قومی خزانے کو خزانہ مادر سمجھ کر لوٹنے والوں کو سیدھی لائن پر لگانے کا کام شروع کر رکھا ہے۔ اب حکومت پنجاب بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبہ بھر میں سرکاری افطار ڈنر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کسی عہدیدار نے افطار ڈنر کروانا ہے تو ذاتی اخراجات سے ضرور کرے

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری افطار پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس پابندی کا اطلاق وزرا، مشیران اور سیکرٹریز سمیت تمام حکومتی تقریبات پر ہو گا۔ یہ ایک اچھا بلکہ بہت اچھا اقدام ہے۔ اگر کسی اعلٰی عہدیدار نے افطار ڈنر کروانا ہے تو وہ ذاتی اخراجات سے ضرور کرے۔

پی ٹی آئی قومی وسائل کی امین جماعت ہے

وزیراعلٰی عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قومی وسائل کی امین جماعت ہے۔ سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان المبارک کیلئے دو ارب کا پیکیج دیا ہے اس کی غریبوں کو منتقلی یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی…

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی سکواڈ کی…

8 گھنٹے
میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید

وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ…

لاہور۔ مغل بادشاہوں کے بارے میں سن رکھا ہے کہ اپنے مصاحبین اور درباریوں کو نوازنے میں ثانی…

9 گھنٹے
وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے