بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

آج محمود و ایاز کی صف الگ ہے

paktv Avatar
329 Views 0 4 مہینے
Posted at 12 اگست-2019

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود ایاز کا زمانہ پرانا ہوا۔
آج کے دور کے ایاز کو بادشاہ وقت کے قریب پھڑکنے بھی نہیں دیا جاتا۔ جی ہاں یہ لاہور کی بادشاہی مسجد کا منظر ہے جہاں آج پانچ ہزار ایاز سخت دھوپ میں نماز عید کیلئے گرمی میں سلگتے رہے جبکہ شہنشاہ معظم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کے شان میں اگلی دو صفوں کو بالکل خالی رکھا گیا۔

سردار عالی شان جب نماز کیلئے تشریف لائے تو منبر رسول پر کھڑے پیر حرم مولانا عبدلخبیر آزاد نے اپنی تقریر کے دوران ہی خاص درباری انداز میں سردار عالی وقار کی آمد کا بگل بجا دیا۔
حرم رسوا ہوا پیر حرم کی کم نگاہی سے

بادشاہی مسجد جہاں وزیراعلی اور گورنر سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان بیٹھے ہیں

مظلوم کشمیریوں اور دکھی امت کیلئے کی جانے والی دعاوں کا بیشتر وقت بادشاہ وقت کی عظمت و سربلندی کی قصیدہ گوئی میں گزرا۔ اور پھر منہ قبلہ شریف اللہ اکبر کہہ دیا۔
اقبال نے ایسے ہی نہیں کہا
تیرا امام بے حضور تیری نماز بے سرور
ایسے امام سے گزر ایسی نماز سے گزر

بادشاہی مسجد کا صحن

اس سے آگے کی کہانی یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کو عوام میں گھل مل جانے کا مناظر بھی فلمبند کروانے تھے۔ نماز کے بعد کچھ بھولے ایاز جناب سردار سے عید ملنے بڑھنے ہی لگے تھے کہ اہلکاروں نے ان کو اوقات یاد دلا دی۔ بادشاہ معظم اپنے قریبی ساتھیوں سے بغلگیر ہوئے فوٹو سیشن ہوا پودا لگایا اور شاہی مسجد کے میناروں کے سائے سے نکل کر پروٹوکول گاڑیوں کے سائرن کی تیز آوازیں قبر اقبال کے گرد طاری گہرے سکوت کو توڑتے ہوئے آگے نکل گئیں۔

متعلقہ خبریں

وہ دن جب عام آدمی بھی مہنگی چیزیں خرید سکتا ہے

دنیا بھر میں نومبر کے چوتھے جمعے کو بلیک فرائی ڈے منایا جاتا ہے ۔ اس دن ہر…

2 ہفتے
وہ دن جب عام آدمی بھی مہنگی چیزیں خرید سکتا ہے

پاک بھارت کرتارپور معاہدے پر دستخط ہو گئے

”بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے“ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کرتاپور منصوبے پر دستخط کا…

2 مہینے

آج ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم منایا جا رہا ہے

لاہور۔ شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔…

2 مہینے

سکھوں کا فضل الرحمان سے دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات منانے کیلئے سکھ یاتری…

2 مہینے
سکھوں کا فضل الرحمان سے دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

18 منٹ

عابد علی کا عالمی ریکارڈ بیٹی کی وجہ سے بنا۔ والدہ

قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے…

58 سیکنڈز

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ تو بارش اور کم روشنی کی بدولت ڈرا پر ختم…

1 گھنٹہ
پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

2 گھنٹے
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے