بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

وسیم اختر کا صوبائی حکومت کو ٹیکس ادا نہ کرنے کا مشورہ

126 Views 0 1 مہینہ
وسیم اختر کا صوبائی حکومت کو ٹیکس ادا نہ کرنے کا مشورہ
Posted at 20 اگست-2019

کراچی۔ شہر قائد کے عوام کیلئے پورا شہر پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری کے بجائے مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ میئر کراچی کی حیثیت سے مینڈیٹ وسیم اختر کے پاس ہے۔

Courtesy FaceBook

کلین کراچی مہم بھی خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام

پچھلے کئی سال سے اپنے حقوق صوبائی حکومت سے مانگ رہے ہیں جو انہیں نہیں دئیے جا رہے۔ وفاق نے بھی ان کی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے بھاری فنڈز کراچی کے باسیوں کی خوشخال کیلئے دینے کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک ایک دھیلا نہیں دیا۔ دوسری جانب بھاری بارشوں اور عید پر قربانی کے جانوروں کے فضلے اور بچے کھچے سے کراچی میں بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی کلین کراچی مہم بھی خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام رہی ہے۔ شہر قائد کے دس ہزار بچے پیٹ اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں۔ کراچی کے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ تنگ آمد بجنگ آمد میئر کراچی وسیم اختر نے تنگ آ کر کراچی کے شہریوں کو ٹیکس ادا نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

صفائی کے نام پر خرچ 24 ارب کا حساب بھی مانگ لیا

یہی نہیں ناراض میئر کراچی نے صفائی کے نام پر خرچ 24 ارب کا حساب بھی مانگ لیا ہے۔ کراچی کے شہری موٹر سائیکل ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، ٹاور ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کی مد میں حکومت سندھ کو ساڑھے تین ارب ادا کرتے ہیں مگر ہمارے پاس صفائی کیلئے مشینری تک نہیں۔

ضلع کورنگی میں صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ صفائی کا یہ مستقل حل نہیں۔ وفاقی حکومت اور بحریہ ٹاؤن سے تعاون مانگا۔ جتنی مشکل میں عوام ہیں اتنی ہی مشکل میں ہم بھی ہیں۔ وسیم اختر کی آمد سے قبل علاقہ کے مکین مشتعل ہو گئے اور کہا کہ سالوں سے یہاں کچرے کے ڈھیر پڑے ہیں۔

اب ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ گاڑیوں کو کچرا اٹھانے سے روکا تو رینجرز نے اہلکاروں نے حالات پر قابو پایا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی تینوں بڑی جماعتیں عوام کو بیوقوف بنارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

کوئی طوفان نہیں آ رہا، تمام خبریں غلط ہیں۔ محکمہ موسمیات

دو روز پہلے روزنامہ جنگ نے دعوی کیا کہ پاکستانی میں طاقتور ترین طوفان کا خطرہ ہے جس…

5 دن

پاکستان بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور۔ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس…

2 ہفتے
پاکستان بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

شہر قائد میں گرمی کا حملہ

کراچی میں بارشوں کا سلسلہ تھمتے ہی سورج نے دوبارہ سے ڈیرے ڈال دئیے ہیں جبکہ سمندری ہواوں…

2 ہفتے

کراچی کی سڑکیں پھر سیلابی منظر پیش کرنے لگیں

کراچی۔ ایک دور میں شہر قائد کے باسیبارش کیلئے ترس تھے مگر اس مرتبہ اس قدر اب کرم…

3 ہفتے
کراچی کی سڑکیں پھر سیلابی منظر پیش کرنے لگیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے