بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

شہر قائد میں دوسرے روز بھی رم جھم کا سلسلہ جاری

127 Views 0 3 ہفتے
شہر قائد میں دوسرے روز بھی رم جھم کا سلسلہ جاری
Posted at 30 جولائی-2019

کراچی۔ پچھلے مہینے شہر قائد میں ہیٹ الرٹ کی وجہ سے شہریوں کو زبردست مشکلات کا سامنا رہا۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے عام شہری کیلئے سانس لینا مشکل ہو گیا۔ اب کراچی کے شہریوں کیلئے قدرت نے بارش کی شکل میں ان کیلئے بہترین موسم کا اہتمام کر دیا مگر کل شدید بارش نے کراچی کے سیوریج کا پول کھول دیا۔ بڑی شاہراؤں پر اب بھی پانی کھڑا ہے۔

Courtesy Express

سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے محکمہ تعلیم نے کل ہی تعلیمی اداروں کیلئے چھٹی کا اعلان کر دیا تھا جس کی وجہ سے شہر قائد کے لوگ رنگین موسم سے بے حد محظوظ ہو رہے ہیں۔ اہم کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور بازار بند ہیں جببکہ دفاتر، فیکٹریوں اور کارخانوں میں بھی حاضری دوسرے روز معمول سے کم رہی۔ بڑی تعداد میں عوام نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا۔

شہر قائد میں آج دوسرے روز بھی رم جھم کاسلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 124 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ صدر 104، شارع فیصل 77 نارتھ کراچی 68، گلشن حدید 64، ائرپورٹ 64 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ موسلادھار بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑنے کے باوجود آج بھی شہر میں درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان کے الیکٹراک کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہنے کی پہلے ہی ہدایت کی گئی تھی۔ ننگے آلات، ننگے پاؤں یا کھلے ہاتھ کے ساتھ کسی چیز کو نہ چھوئیں۔ کراچی میں بجلی غائب ہے۔ البتہ کے الیکٹراک کا عملہ 24 گھنٹے شکایت کے ازالہ کیلئے موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی اور گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 15 اکتوبر سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر پر عمران خان کا عالمی عدالت…

مسلہ کشمیر پر پاکستان کا بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ، عمران خان نے کیس…

4 گھنٹے

دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں میں سیلاب کا…

لاہور۔ سندھ واٹر کمیشن معاہدے کے تحت بھارت اس بات کا پابند ہے کہ وہ اپنے ڈیموں سے…

5 گھنٹے
دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں میں سیلاب کا خدشہ

وسیم اختر کا صوبائی حکومت کو ٹیکس ادا…

کراچی۔ شہر قائد کے عوام کیلئے پورا شہر پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ وقت گزرنے…

6 گھنٹے
وسیم اختر کا صوبائی حکومت کو ٹیکس ادا نہ کرنے کا مشورہ

پنجاب پولیس کی ناکامی کی گونج ایوانوں تک…

لاہور۔ پنجاب پولیس کی ناقص کارکردگی اور صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء…

1 دن
پنجاب پولیس کی ناکامی کی گونج ایوانوں تک پہنچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے