بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

28-May-2020

شہر قائد میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے الرٹ جاری

paktv Avatar
46 Views 0 4 ہفتے
شہر قائد میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے الرٹ جاری
GEO
Posted at 3 مئی-2020

این ڈی ایف اے اور محکمہ موسمیات نے 5 سے 8 مئی کے دوران شہر قائد میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ اس سے بچاؤ کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 5 سے 8 مئی کے دوران سمندری ہوائیں معطل ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

اس صورتحال میں شہر قائد میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ طبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اگر شہر قائد میں ہوا نہ چلے تو شہری لو لگنے، ہیٹ سٹروک اور پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں جس سے ان کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ہیٹ سٹروک کے دوران جب انسانی جسم درجہ حرارت کو کم رکھنے کیلئے تیزی سے پسینہ خارج کرتا ہے۔

اس صورتحال میں جسم کو بیرونی ٹھنڈک پہنچانا اشد ضروری

اس صورتحال میں جسم کو بیرونی ٹھنڈک پہنچانا اشد ضروری ہو جاتا ہے۔اس صورت میں جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس سے جسم کا اندرونی کولنگ سسٹم ناکارہ ہو جاتا ہے۔ انسان تھکاوٹ، سرسام یا لو لگ جانے جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ حالیہ گرمی کی لہرکرونا لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے دوران آ ئی ہے۔

روزے کی حالت میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنا بہترین آپشن ہے۔ گھر سے نکلنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سر اور کندھے پر گیلا کپڑا ور ہلکے رنگوں والا لباس زیب تن کریں۔ ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے چھتری کا استعمال کریں۔ سحری اور افطاری کے دوران ٹھنڈی غذاؤں کا استعمال کریں۔

حکومت سندھ کی جانب سے پانچ سال سے لیکر 60 سال کی عمر کے افراد کو خصوصی احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد، ذیابیطس، امراض قلب اور ہائپرٹینشن یا بلند فشار خون کے مریض شدید گرمی میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔

دھوپ میں کام کرنیوالے افراد مسلسل اپنے جسم پر پانی ڈالتے رہیں۔ واضح رہے پچھلے چند سالوں میں مئی میں ہیٹ ویو کا اوسط 35.5 رہا ہے۔ مئی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 1948 میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

شہر قائد میں آج ایک اور ہیٹ ویو کا امکان

کراچی میں آج سے ایک اور ہیٹ دیو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے…

2 ہفتے
شہر قائد میں آج ایک اور ہیٹ ویو کا امکانشہر قائد میں آج ایک اور ہیٹ ویو کا امکان

مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی

سندھ کے ضلع بدین میں مٹی کے طوفان نے سب کچھ درہم برہم کر دیا جبکہ طوفان نےدرجنوں…

3 ہفتے
مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی

کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آغاز، پارہ41 ڈگری تک جانے…

کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آج سے آغاز ہو گیا ہے جبکہ پارہ 41 ڈگری تک…

3 ہفتے
کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آغاز، پارہ41 ڈگری تک جانے کا امکان

اتوار سے ملک بھر میں طوفان اور بارش کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیاہے ملک بھر میں اتوار سے بدھ تک گرد کا…

4 ہفتے
اتوار سے ملک بھر میں طوفان اور بارش کا الرٹ جاری

تازہ ترین

حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر…

5 گھنٹے
حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی بیٹی کا معاملہ، آمنہ عثمان کی…

اداکارہ عظمیٰ خان کے معاملے میں آمنہ عثمان کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ آمنہ عثمان نے…

4 گھنٹے
عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی بیٹی کا معاملہ، آمنہ عثمان کی نئی ویڈیو آگئی

فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ غیر…

3 گھنٹے
فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ…

2 گھنٹے
بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے