بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-November-2019

میئر کراچی نے مصطفٰی کمال کو ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کر دیا

Tariq Tariq
183 Views 0 3 مہینے
میئر کراچی نے مصطفٰی کمال کو ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کر دیا
Posted at 27 اگست-2019

کراچی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ و سابق میئر کراچی مصطفٰی کمال کو ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کر دیا۔ ایک روز پہلے انہیں یہ عہدے دیا گیا تھا جب مصطفٰی کمال نے تین ماہ میں کراچی کا گند صاف کرنے کا چیلنج دیا تھا۔ وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفٰی کمال بدتمیز ہے اپنے سینئر کو گالیاں دیتے ہیں۔ اس عہدے پر کام نہیں کر سکتے۔

Courtesy Facebook

مصطفٰی کمال بدتمیز ہے اپنے سینئر کو گالیاں دیتے ہیں

واضح رہے کل سارا دن مصطفٰی کمال کا تین ماہ میں کراچی کا گند صاف کرنے کا چیلنج اور انہیں ڈائریکٹر گاربیج لگانے کا معاملہ نجی ٹی وی چینلز کی ٹی وی سکرین پر چھایا رہا۔ پہلے تو ناظرین کو یہ سمجھ ہی نہیں آ سکی کہ یہ سارا معاملہ ہے کیا۔ اب انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس کی بھی عوام کو سمجھ نہیں آئی۔ کراچی کی تین بڑی پارٹیاں آج کل کچرا اور کوڑا کرکٹ پر سیاست کر رہی ہیں۔

ایک بات طے ہے کہ مصطفٰی کمال نے بڑی ہوشیاری اور کمال عقل مندی سے خود کو کراچی کے چوتھے سٹیک ہولڈر کی حیثیت سے منوا لیا۔اب کوئی مانے یا نہ مانے اس جنگ میں جیت مصطفٰی کمال کی ہوئی ہے۔ تین ماہ میں گند صاف کرنے کا وعدہ ان کا تھا۔ اب انہیں اگلے ہی روز فارغ کر دیا گیا۔

سبھی جانتے ہیں یہ تین ماہ میں ہونیوالا کام نہیں تھا

سبھی جانتے ہیں کہ یہ تین ماہ میں ہونیوالا کام نہیں تھا۔ ویسے بھی انہیں اختیار میئر کراچی نہیں دے سکتے۔ یہ کام سندھ حکومت کا تھا۔ اب مصطفٰی کمال سیاسی شہید بن کر شہر قائد کے باسیوں کو یہ ضرور باور کرائیں گے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور میئر کراچی نے انہیں عہدے سے ہٹا کر اہل کراچی کی خدمت سے محروم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

سموگ کا لاہور میں فضائی حملہ

زندہ دلان لاہور گزشتہ 5 برسوں سے آلودگی اور گردوغبار میں گھیرا ہوا ہے ۔اب ہھر سموگ نے…

1 ہفتہ

مودی کچرا چننے لگ گئے

چنائی۔ چینی صدر شی جی پنگ دو روزہ سرکاری پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ جہاں تاریخی مقامات کی…

1 مہینہ

پلاسٹک کچرا دو مفت کھانا لو مگر کہاں۔۔۔۔۔

چھتیس گڑھ۔ پیسوں کے بدلے کھانا تو ہر ایک نے کھایا ہو گا مگر دنیا میں ایک ریسٹورنٹ…

1 مہینہ

رویت ہلال کمیٹی سچی نکلی، فواد صاحب اب استعفیٰ کون دے؟

اسلام آباد۔ فواد چودھری جب سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنے ہیں اپنا سارا غصہ رویت ہلال کمیٹی…

1 مہینہ

تازہ ترین

سلمان خان کے والد بھی بابری مسجد کے فیصلے پر بول پڑے

بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد فیصلے پر…

8 گھنٹے

نواز شریف کو باہر مت جانے دیں، وزراء عمران خان کے سامنے…

وفاقی وزراء کی زیادہ تعداد سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے…

10 گھنٹے
اکیس رکنی کور کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے

پولیس اور جے یو آئی کارکنوں کے درمیان کرکٹ میچ

جمعیت علمائے اسلام کے اسلام آباد دھرنے پر ملکی تاریخ میں پہلی بار نئی مثالیں سامنے آ رہیں…

10 گھنٹے

موٹر سائیکل چوری کے لیئے محض 13 سیکنڈز چاہیے

پاکستان خاص کر کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی واردات روز بروز بڑھ رہی ہے مگر اب ایک…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے