بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

محکمہ موسمیات کا رواں موسم گرما میں دوسری مرتبہ ہیٹ ویو الرٹ جاری

231 Views 0 2 مہینے
محکمہ موسمیات کا رواں موسم گرما میں دوسری مرتبہ ہیٹ ویو الرٹ جاری
Posted at 12 جون-2019

کراچی۔ کراچی ایک مرتبہ پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 15 جون کے دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے شہر قائد میں رواں سیزن کے دوران دوسری مرتبہ درمیانے درجے کا ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Courtesy Express Tv

سمندری ہوائیں معطل ہونے سے غیر معمولی گرمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے

قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں چار روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کی وجہ سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے۔ سمندری ہوائیں معطل ہونے سے غیر معمولی گرمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔ دوسری جانب نمی کا تناسب غیر معمولی طور پر اضافے کی وجہ سے شدید گرمی اور لو کے تھپیڑے چلنے کا بھی امکان ہے۔

حکومت سندھ نے ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو گھر سے نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کے دوران خصوصی اقدامات کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

علی زیدی کا سندھ میں فوری پلاسٹک بیگز…

کراچی۔ وفاقی وزیر بحری امور آج کل کراچی کی صفائی مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔ شدید بارشوں اور…

1 دن
علی زیدی کا وزیر اعلٰی سندھ سے فوری پلاسٹک بیگز پر پابندی کا مطالبہ

اسلام آباد میں ہائی رین الرٹ جاری

اسلام آباد۔ مون سون کا نیا سپیل ملک بھر میں جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر کی…

4 دن
اسلام آباد میں ہائی رین الرٹ جاری

کہاں کتنی بارش ہوئی، کیسے پتہ چلتا ہے

پاکستان میں اس وقت مون سون کا موسم ہے۔ بلوچستان کے علاؤہ تمام صوبے بارشوں کی زد میں…

7 دن

کراچی، سیلابی شہر قرار

کراچی۔ محکمہ موسمیات نے 11 سے 15 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی تھی۔ پچھلے…

7 دن
کراچی، سیلابی شہر قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے