بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

لاہور اور کراچی کی فضائی آلودگی میں نمایاں بہتری مگر کیسے۔۔۔۔

Tariq Tariq
56 Views 0 2 ہفتے
لاہور اور کراچی کی فضائی آلودگی میں نمایاں بہتری مگر کیسے۔۔۔۔
Dunya
Posted at 24 مارچ-2020

لاہور۔ کراچی اور لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین دونوں شہروں کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہر لاہور میں ائرکوالٹی انڈیکس 50ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔

لاہور کی فضائی آلودگی کی شرح صرف 53 فیصد رہ گئی ہے

لاہور کی فضائی آلودگی کی شرح صرف 53 فیصد رہ گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ائر کوالٹی کراچی اور لاہور سے بھی بہت بہتر ہے۔ اسلام آباد کی فضائی آلودگی کی شرح 43 فیصد ہے۔ ملک کے سب سے بڑے میٹروپولیٹن شہر کراچی میں آج لاک ڈاؤن کا دوسرا دن ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے شہر کی فضائی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔

ائر کوالٹی انڈیکس میں کراچی دوسرے ہی روز 42ویں نمبر پر آ گیا۔ قبل ازیں کراچی کا نمبر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 27واں تھا۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ بند اور محدود صنعتی سرگرمیاں فضائی آلودگی میں کمی کا سبب قرار دی جا رہی ہیں۔ نومبر 2019ء میں شہر قائد میں ائر کوالٹی انتہائی غیر صحت مند سطح پر تھی اور فضائی آلودگی کی شرح 227 تھی۔

اب کراچی کی ائر کوالٹی کئی ماہ بعد معتدل سطح پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ واضح رہے کورونا سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 جبکہ متاثرین کی تعداد 958 کے ہدف تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ خبریں

آج سال کا چوتھا سپر مون ہوگا

لاہور۔ دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی پنک سپر مون ہو گا مگر پاکستان میں اس…

2 دن
آج سال کا چوتھا سپر مون ہوگا

شہر قائد میں اتوار سے منگل تک بارشوں کے نئے سپیل کا…

محکمہ موسمیات کراچی نے اتوار کی رات سے منگل تک بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ظاہر کیا…

3 ہفتے
شہر قائد میں اتوار سے منگل تک بارشوں کے نئے سپیل کا امکان

چاند آج زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہو گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سپر مون ہو گا اور چاند زمین کے قریب ترین فاصلے…

1 مہینہ
چاند آج زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہو گا

ٹینیسی میں ہوا کا بگولا 22 افراد کی جاں لے گیا

امریکی ریاست ٹینیسی میں ہوا کے بگولے نے زبردست تباہی مچا دی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیش…

1 مہینہ
نیش ول میں ہنگامی حالات کا نافذ کر دیا گیا۔

تازہ ترین

اے ڈی بی کا پاکستان کی امداد میں 30 کروڑ ڈالر کا…

اسلام آباد۔ پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی نے مزید 30 کروڑ ڈالر (پچاس ارب) کا…

5 گھنٹے

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

4 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

3 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

3 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے