بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-January-2020

کراچی، سیلابی شہر قرار

Tariq Tariq
301 Views 0 5 مہینے
کراچی، سیلابی شہر قرار
Posted at 11 اگست-2019

کراچی۔ محکمہ موسمیات نے 11 سے 15 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی تھی۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں نے کراچی کو ایک مرتبہ پھر پانی میں ڈبو دیا۔ کراچی سیلابی شہر قرار دے دیا گیا۔کئی مقامات کو سیلابی علاقے ڈیکلیئر کیا گیا۔ ان میں ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل، جوہر ناظم آباد کو سیلابی علاقے قرار دے دیا گیا۔

Courtesy Facebook

کے الیکٹرک نے رین الرٹ کے باوجودعملی اقدامات نہیں کئے

ان علاقوں کی چھتوں پر بھی دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہے۔ کئی نشیبی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ کے الیکٹرک نے رین الرٹ کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں کئے۔ شہر قائد کے ساٹھ فیصد علاقوں میں بجلی بند کر دی گئی۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انسانی جانوں کے ضیاع کو محفوظ بنانے کیلئے کیا۔

اب تک 6 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

شہر قائد کے باسیوں کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات میں وزیراعلٰی سندھ، گورنر اور میئر کراچی کہاں ہیں۔ کیا وہ پراٹھے کھانے گئے ہیں؟ پچھلے دنوں کراچی میں ہونیوالی بارشوں کے دوران 19 افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارشوں کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

ائرپورٹ کارگو ایریا میں پانی بھرنے سے سامان خراب

ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پاک فوج نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ کراچی میں طوفانی بارش سے سڑکیں ندی نالے بن گئے۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ائرپورٹ کارگو ایریا میں پانی بھرنے سے سامان خراب ہو گیا۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی، گلشن حدید 149، ائرپورٹ 126، لانڈھی میں 117 ملی میٹر، فیصل بیس 121، ناظم آباد 109 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

کراچی میں ہزاروں لیٹر ڈیزل سٹرکوں پر بہنے لگا

کراچی کے علاقہ ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی کے خیابانِ سحر فیز 6 کے قریب نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (این آر…

17 گھنٹے

گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

مینگورہ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہو…

1 دن
گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں ایک اور برفانی تودا گرگیا، 3 گاوں تب گئے

آذاد کشمیر میں برفباری کی وجہ سے ایک اور افسوسناک واقع پیش آیا ہے ،وادی نیلم میں ایک…

3 دن

آزاد کشمیر میں بارشوں اور برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو…

سرکاری رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں 64,راولاکوٹ اور سندھونی،کوٹلی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا،دوسری جانب…

4 دن

تازہ ترین

ایم کیو ایم کو منانے کی دوسری حکومتی کوشش بھی ناکام

تحریک انصاف کی ایم کیو یم کو منانے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ہے خالد مقبول…

4 گھنٹے

دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کے لئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان…

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور محمود…

4 گھنٹے

پاکستانی کرکٹر بھارتی کھلاڑی کا گرویدا نکلا

پاکستان اور بنگلادیشن کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اوپنر بلے باز…

3 گھنٹے

ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کے سامنے 4 مطالبات رکھ دئیے

تحریک انصاف کی جانب سے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیدی…

3 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے