بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

جڑواں شہر میں موسلادھار بارش دو افراد کی جان لے گئی

99 Views 0 2 ہفتے
جڑواں شہر میں موسلادھار بارش دو افراد کی جان لے گئی
Posted at 7 اگست-2019


اسلام آباد۔ مون سون کے تازہ سپیل کی وجہ سے جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریڈالرٹ جاری ہو گیا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے جڑواں شہر میں مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Courtesy FaceBook

نالہ لئی میں کٹاری پرپانی کی سطح ساڑھے بارہ فٹ

راولپنڈی میں مورگاہ کے مقام پر ایک مکان کی چھت گرنے سے 35 سالہ خاتون مسرت اور 9 سالہ بچہ جاں بحق ہو گئے۔ نالہ لئی میں کٹاری کے مقام پر ساڑھے بارہ فٹ پانی کی سطح پہنچ گئی ہے۔ ڈھوک چودھریاں میں ایک بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا۔ اس کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔

مون سون کا نیا سپیل عید تک جاری رہے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا نیا سپیل عید تک جاری رہے گا۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت میں بھی بارشیں ہوں گی۔ نئے برساتی سسٹم کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

دوسری طرف خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیا ہے۔ اس کی وجہ سے کراچی میں پہلے بھی زیادہ 100 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 سے 13 اگست تک کراچی، میرپور خاص، ٹھٹھہ، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

دو درخت لگائیں اور نکاح نامہ رجسٹرڈ کرائیں

لاہور۔ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے درخت اگاؤ مہم کو اپنے گیارہ نکاتی…

2 گھنٹے
دو درخت لگائے اور نکاح نامہ رجسٹرڈ کرائے

دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں میں سیلاب کا…

لاہور۔ سندھ واٹر کمیشن معاہدے کے تحت بھارت اس بات کا پابند ہے کہ وہ اپنے ڈیموں سے…

4 دن
دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں میں سیلاب کا خدشہ

وسیم اختر کا صوبائی حکومت کو ٹیکس ادا…

کراچی۔ شہر قائد کے عوام کیلئے پورا شہر پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ وقت گزرنے…

4 دن
وسیم اختر کا صوبائی حکومت کو ٹیکس ادا نہ کرنے کا مشورہ

بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

بھارت کی گھناؤنی چال، ‏بھارت نےلداخ ڈیم کے5میں سے3اسپل ویزکھول دیئےہیں، جس سے دریا ستلج میں سیلاب کا…

6 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے