بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

28-May-2020

کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آغاز، پارہ41 ڈگری تک جانے کا امکان

Iqra Khan Iqra Khan
44 Views 0 3 ہفتے
کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آغاز، پارہ41 ڈگری تک جانے کا امکان
UrduPoint
Posted at 5 مئی-2020

کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آج سے آغاز ہو گیا ہے جبکہ پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور سمندری ہوائیں بھی معطل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سمندری ہوائیں بند ہیں تاہم جنوب مغربی کے بجائے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےجبکہ موسم معمول سے زیادہ گرم اور خشک رہے گا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے جبکہ ہوائیں 14 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ آج درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اورآئندہ چند روز میں 43 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت سائے دار جگہ سے مت نکلیں اور اگر مجبوری میں باہر نکلنا پڑے تو سر اور کندھے پر گیلا کپڑا رکھیں اور ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں۔ سورج سے بچنے کیلئے چھتری کا استعمال کیا جائے۔

شدید گرمی میں 4 سال سے کم عمر بچے اور 60 سال سے زائد افراد کو خصوصی احتیاط کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد، ذیابیطیس، امراض قلب اور ہائپر ٹینشن یا فشار خون کی زیادتی کے مریض شدید گرمی میں باہر نہ نکلیں۔

وہ افراد جو دھوپ میں کام کرتے ہیں انہیں بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور انہیں مسلسل اپنے جسم پر پانی ڈالتے رہنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

شہر قائد میں آج ایک اور ہیٹ ویو کا امکان

کراچی میں آج سے ایک اور ہیٹ دیو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے…

2 ہفتے
شہر قائد میں آج ایک اور ہیٹ ویو کا امکانشہر قائد میں آج ایک اور ہیٹ ویو کا امکان

مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی

سندھ کے ضلع بدین میں مٹی کے طوفان نے سب کچھ درہم برہم کر دیا جبکہ طوفان نےدرجنوں…

3 ہفتے
مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی

شہر قائد میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے الرٹ جاری

این ڈی ایف اے اور محکمہ موسمیات نے 5 سے 8 مئی کے دوران شہر قائد میں ہیٹ…

4 ہفتے
شہر قائد میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے الرٹ جاری

اتوار سے ملک بھر میں طوفان اور بارش کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیاہے ملک بھر میں اتوار سے بدھ تک گرد کا…

4 ہفتے
اتوار سے ملک بھر میں طوفان اور بارش کا الرٹ جاری

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹی کا شوہر سے تعلقات کے الزام پر اداکارہ…

معروف اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان حال ہی میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن…

9 گھنٹے
ملک ریاض کی بیٹی کا شوہر سے تعلقات کے الزام پر اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد

پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد گزشتہ کچھ عرصہ سے تیل کی کھپت میں کمی کے باعث عالمی…

12 گھنٹے
پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیدیا

بھارت میں کورونا وارس کے پھیلاو کے پیش نظر کئے گئے لاک ڈاون کے باعث بھی کیسز اور…

13 گھنٹے
امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیدیا

متنازع علاقے میں آنے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت…

چینی فوج نے متنازع علاقے میں داخل ہونے پر بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی۔ بھارت نے چین…

13 گھنٹے
متنازع علاقے میں آنے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے