بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

کراچی پھر ڈوب گیا، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

67 Views 0 2 ہفتے
کراچی پھر ڈوب گیا، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن
Posted at 11 اگست-2019

کراچی۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کے بنگال سے آنیوالے موسلادھار بارشوں کے نئے سپیل کی پہلے سے پیش گوئی کر رکھی تھی۔ حکومت سندھ نے بھی رین الرٹ جاری کر رکھا تھا۔ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحٰی کے دوران بھی جاری رہے گا۔

Courtesy Twitter

تمام بڑی شاہرائیں اور نشیبی علاقے ڈوب گئے

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسلادھار بارش سے شہر قائد کا موسم تو خوشگوار ہو گیا۔ تاہم ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ تمام بڑی شاہرائیں اور نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ ائرپورٹ میں پانی داخل ہونے سے کارگو سامان خراب ہو گیا۔

ائرپورٹ میں پانی داخل ہونے سے کارگو سامان خراب

کے الیکٹراک کی کارکردگی کا ایک مرتبہ پول پھر کھل کر سامنے آ گیا۔ پچھلے دنوں بارش میں کرنٹ لگنے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس مرتبہ بھی 6 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

طوفانی بارش سے سڑکیں ندی نالے بن گئے

پاک فوج نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ کراچی میں طوفانی بارش سے سڑکیں ندی نالے بن گئے۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ائرپورٹ کے کارگو ایریا میں پانی بھرنے سے سامان خراب ہو گیا۔

سرجانی ٹاؤن میں 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی

کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی، گلشن حدید 149، ائرپورٹ 126، لانڈھی میں 117 ملی میٹر، فیصل بیس 121، ناظم آباد 109 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں موسلادھار بارش سے کے الیکٹرک کا سسٹم مکمل ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، ملیر، کورنگی سمیت کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا رہے۔

متعلقہ خبریں

دو درخت لگائیں اور نکاح نامہ رجسٹرڈ کرائیں

لاہور۔ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے درخت اگاؤ مہم کو اپنے گیارہ نکاتی…

2 گھنٹے
دو درخت لگائے اور نکاح نامہ رجسٹرڈ کرائے

دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں میں سیلاب کا…

لاہور۔ سندھ واٹر کمیشن معاہدے کے تحت بھارت اس بات کا پابند ہے کہ وہ اپنے ڈیموں سے…

4 دن
دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں میں سیلاب کا خدشہ

وسیم اختر کا صوبائی حکومت کو ٹیکس ادا…

کراچی۔ شہر قائد کے عوام کیلئے پورا شہر پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ وقت گزرنے…

4 دن
وسیم اختر کا صوبائی حکومت کو ٹیکس ادا نہ کرنے کا مشورہ

بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

بھارت کی گھناؤنی چال، ‏بھارت نےلداخ ڈیم کے5میں سے3اسپل ویزکھول دیئےہیں، جس سے دریا ستلج میں سیلاب کا…

6 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے