بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

ماضی کی زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی سے روک دیا

111 Views 0 2 ہفتے
ماضی کی زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی سے روک دیا
Posted at 10 مئی-2019

لاہور۔ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے مگر ابھی تک نہ تو اس شعبے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کا کوئی حکومتی منصوبہ بنا ہے اور نہ ہی حکمران جماعتوں میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں نے زرعی ٹیکس لاگو ہونے دیا ہے۔ زرعی شعبے سے نہ تو بیچارے کسان اور نہ ہی حکومت کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے بلکہ اصلی بالائی مڈل مین کھا جاتا ہے۔

زرعی ٹیکس کے حوالے سے آئے روز کیسز اعلٰی عدلیہ میں دائر ہوتے رہتے ہیں۔ ایک تازہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو ماضی کی زرعی آمدن پر ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔ عدالت عالیہ نے ایف بی آر کو 26 جون تک اس درخواست پر تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے عمران علی بھٹی شخص کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فنانس بل 2013ء میں زرعی انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کی گئی لیکن ترمیم کے باوجود سال 2012ء اور 2013ء کی زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کے نوٹسز بھجوا دئیے۔

عدالت عالیہ کا ایف بی آر کو 26 جون تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین میں کسی بھی ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں بلکہ مستقبل سے ہوتا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ترمیم کے بعد 2014ء کی زرعی آمدن پر تخمینے کے بعد زرعی ٹیکس کی وصولی کی جا سکتی ہے مگر قانون میں ترمیم کے بعد ماضی کی زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کا کوئی طریقہ کار بھی نہیں بتایا گیا۔

ایف بی آر نے ترمیم کے بعد ماضی کی زرعی آمدن پر ٹیکس ریکوری کے نوٹسز بھجوانا شروع کر رکھے ہیں۔ ایف بی آر سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کر کے ماضی کی زرعی آمدن پر ٹیکس ریکوری کے نوٹسز بھجوا رہا ہے جو عدالت عظمٰی کے احکامات کی خلاف ورزی بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

پنجاب پولیس میں پھر سیاسی مداخلت شروع

لاہور۔ پنجاب پولیس میں ایک مرتبہ پھر سیاسی مداخلت شروع ہو گئی ہے۔ پاک پتن واقعہ کے بعد…

15 گھنٹے
ایس ایچ او کی تھانے میں چیخ و پکار کہ یہ میرے ساتھ زیادتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے