بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

وزیراعظم کے حلقے کے تمام طلبہ فیل

144 Views 0 4 ہفتے
وزیراعظم کے حلقے کے تمام طلبہ فیل
Posted at 22 اگست-2019

سرگودھا۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل صحت اور تعلیم اپنا ویژن قرار دیا۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال اور نم یونیورسٹی ان کے ویژن کے شاہکار کارنامے ہیں۔ اب حیرت انگیز طور پر وزیراعظم کے ضلع میانوالی کی تحصیل عیسٰی خیل کے حلقہ این اے 95 میں حالیہ نویں جماعت کے ناقص نتائج نے سرکاری سکولز کی قلعی کھول دی۔

گورنمنٹ ہائی سکول بانگی خیل میں 65 کھگلانوالہ کے 23 طلبہ میں سے ایک بھی پاس نہیں ہوا

اس سکول کے 65 طلبہ میں سے ایک بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔ سرگودھا کے نویں جماعت کے نتیجے کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ٹولہ بانگی خیل میں 65 جبکہ کھگلانوالہ کے 23 طلبہ میں سے ایک بھی طالب علم پاس نہیں ہوا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حلقے میں گزشتہ تین ماہ کے دوران محکمہ تعلیم کے 12 چیف ایگزیکٹو تبدیل ہو چکے ہیں۔

یہاں کے رکن صوبائی اسمبلی آئے روز افسران کے تبادلے کرانے میں مصروف رہتے ہیں۔ سکولوں کے اساتذہ غیر حاضر رہتے ہیں اور سیاسی تعلقات استعمال کر کے کارروائی نہیں ہونے دیتے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بھی ساری توجہ میانوالی کی نمل یونیورسٹی پر مرکوز کر رکھی ہیں۔

سرکاری سکولز ان کی توجہ نہیں پا سکے۔ یہاں بچوں کو تعلیم کیلئے کوئی موثر مانیٹرنگ یا نظم وضبط کا نظام ہی موجود نہیں ہے۔ یہاں غریب لوگ بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے طاقت نہیں رکھتے۔ میانوالی کے سکولز کے بچوں کی حالت یہ ہے کہ کئی اپنا صحیح نام نہیں لکھ سکتے۔

متعلقہ خبریں

پرائیویٹ سکول 2017 والی فیسیں وصول کرے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر فیسوں کے اضافے کو کالعدم قرار…

6 دن

پنجاب حکومت صلاح الدین کے نام پر سکول بنائے گی

صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت پر خاموش رہنے والی پنجاب حکومت اب صوبے میں سکول کا…

2 ہفتے

سبق یاد نہ کرنے کی سزا موت

لاہور میں ایک سکول استاد نے دسویں کلاس کے طالب علم کا سر دیوار پر مار کر موت…

2 ہفتے

نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔

نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔ میکسیکو سٹی۔ امتحانات میں نقل دنیا بھر میں ہر جگہ ہوتی…

2 ہفتے
نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے