بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

وفاقی وزیر تعلیم نے بٹن دبا کر اسلام آباد میٹرک پارٹ ٹو سالانہ نتائج کا اعلان کیا

96 Views 0 3 ہفتے
وفاقی وزیر تعلیم نے بٹن دبا کر وفاقی دارالحکومت کے میٹرک پارٹ ٹو سالانہ نتائج کا اعلان کیا
Posted at 2 جولائی-2019

اسلام آباد۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی بورڈ کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان سب سے پہلے اسی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ رواں سال بھی اس نے یہ امتیاز برقرار رکھا ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کا آج اعلان کیا۔

Courtesy Twitter

اس مرتبہ 87 ہزار 114 طلبا میٹرک پارٹ ٹو کے امتحان میں شریک ہوئے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بٹن دبا کر نتائج کا اعلان کیا۔ اس مرتبہ 87 ہزار 114 طلبا میٹرک پارٹ ٹو کے امتحان میں شریک ہوئے۔ 73 ہزار 203 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب 84,03 فیصد رہا۔ اس مرتبہ میٹرک کے امتحان میں نقل کے 84 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

سائنس گروپ میں راولپنڈی کے سید محمد عباس 1089 نمبر لیکر پہلی، زائرہ ناصر، لائبہ علی اور عمارہ سرور نے 1088 نمبر لیکر یکساں طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینٹیز گروپ میں راولپنڈی کی فائزہ نے 1031 نمبر حاصل کر کے پہلی، راولپنڈی کی عائشہ خلیل نے 1015 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے امتیازی پوزیشن حاصل کرنیوالے تمام طلب علموں، اساتذہ اور ان کے والدین کو مبارکباد بھی دی۔

متعلقہ خبریں

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

16 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

16 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

16 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

16 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے