بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

یونیورسٹی کے چوکیدار نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

Iqra Khan Iqra Khan
44 Views 0 1 ہفتہ
یونیورسٹی کے چوکیدار نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی
Facebook, DailyPakistan
Posted at 28 جولائی-2020

پشاور یونیورسٹی کے شیخ زید اسلامک سینٹر میں بحیثیت چوکیدار تعینات نور مرجان خان نے اپنی محنت اور لگن سے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی۔

نور مرجان خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے ہے، وہ گزشتہ 20 سال سے چوکیداری کی ملازمت کر رہے ہیں اور ملازمت کے ساتھ انہوں نے تعلیم بھی جاری رکھی۔

نور مرجان کا کہنا ہے کہ جس مقصد کیلئے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی، وہ خواب ابھی پورا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں 20 سال قبل میٹرک کے بعد بطور چوکیدار بھرتی ہوا تھا، اب میں ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کر چکا ہوں لیکن اب بھی چوکیدار ہی ہوں اور پتہ نہیں کب تک چوکیدار ہی رہوں گا۔

نور مرجان نے اسلامیات میں ایم فل کیا۔ شیخ زید اسلامک سینٹر میں چوکیدار کی ڈیوٹی سر انجام دینے والے نور مرجان خان نے حکومت اور یونیورسٹی کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست یہی ہے کہ مجھے اپنی تعلیم کے مطابق کوئی ڈیوٹی دی جائے۔

نور مرجان خان کا کہنا ہے کہ میں نے بی ایڈ اور ایم ایڈ سمیت ایم فل بھی کیا ہے جو تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھتا ہے، اس لئے اگر مجھے لیکچرر نہیں تو کم از کم ٹیچنگ اسسٹنٹ کی ہی ڈیوٹی دے دی جائے تاکہ میں اپنی تعلیم کو بچوں کے بہتر مستقل کیلئے استعمال کر سکوں۔

خیال رہے کہ نور مرجان نے پشاور یونیورسٹی میں چوکیدار کی تنخواہ پر مختلف شعبوں میں بھی ملازمت کی ہے۔ انہوں نے چار سال تک سپرنٹنڈنٹ امتحانات کی ذمہ داری نبھائی اور یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کلرک کے فرائض سر انجام دیئے۔

متعلقہ خبریں

تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے قواعد و ضوابط تیار

پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے نئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے…

1 دن
تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے قواعد و ضوابط تیار

ماں بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک پاس کرلیا

بھارت میں خاتون نے تعلیم حاصل کرنے کی لگن کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بیٹے کے ساتھ…

3 دن
ماں بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک پاس کرلیا

دو سالہ بی اے، بی ایس سی پروگرام ختم کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے کالجز میں 2 سالہ بی اے ، بی ایس ایس پروگرام ختم کرنے کا اعلان…

2 ہفتے
دو سالہ بی اے، بی ایس سی پروگرام ختم کرنے کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کے ٹیوشن فیس کے علاوہ تمام اخراجات معاف…

یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور نے طلبا کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا اعلان کردیا ہے۔ یونیورسٹی آف…

2 ہفتے
پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کے ٹیوشن فیس کے علاوہ تمام اخراجات معاف کر دیئے

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

4 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

4 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

5 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے