بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-November-2019

تھرانسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس و ٹیکنالوجی کے قیام کی منظوری

Tariq Tariq
225 Views 0 3 مہینے
تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس و ٹیکنالوجی کے قیام کی منظوری
Posted at 26 اگست-2019

کراچی۔ سندھ حکومت کی کارکردگی پر نہ صرف سپریم کورٹ بھی تحفظات ظاہر کر چکی ہے بلکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں اس کی کارکردگی کو اچھا قرار نہیں دیا۔ البتہ اب بلاول بھٹو کی پارٹی معاملات میں مداخلت کے بعد سندھ میں قدرے بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔ اس کی تازہ مثال تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس و ٹیکنالوجی کے قیام کی منظوری ہے۔

Courtesy Dunya

لاگت کا تخمینہ 1.5 بلین روپے ہے

سائیں سرکار نے مٹھی میں 317 ایکڑ رقبے پر تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس پر لاگت کا تخمینہ 1.5 بلین روپے ہے۔ وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید فنڈز بھی دیں گے۔

انہوں نے وائس چانسلر این ڈی یونیورسٹی کو ہدایت کی کہ وہ اکتوبر 2019ء سے بینظیر کلچرل کمپلیکس مٹھی کی عمارت میں عارضی کلاسیں بھی شروع کریں جس کیلئے 120 ملین جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔ یہ فیصلہ مٹھی میں ٹی آئی ای ایس ٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

ٹی آئی ای ایس ٹی کیلئے 60 نشستوں کی منظوری

این ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے وزیراعلٰی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے مٹھی میں ٹی آئی ای ایس ٹی کیلئے 60 نشستوں کی منظوری دی ہے۔ اس میں 46 ریگولر اور 14 سیلف فنانس پر ہوں گی۔ سپورٹنگ سٹاف اور فیکلٹی کیلئے 19 پوسٹیں ہوں گی۔

ان میں گریڈ 21 کا پرنسپل، گریڈ 21 کا پروفیسر، گریڈ 20 کے دو ایسوسی ایٹ پروفیسر، 4 اسسٹنٹ پروفیسر، تین لیکچرار، ایک آئی ٹی منیجر، دو ڈیٹا انٹری آپریٹر، دو لیب ٹیکنیشن اور تین نائب قاصد ہوں گے۔ اس علاوہ 44 انتظامی اور سپورٹنگ سٹاف بشمول ڈپٹی رجسٹرار ہوں گے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے ساتھ انڈسٹریل پارک بھی ہو گا۔

متعلقہ خبریں

بلوچستان یونیورسٹی نے طلبہ کے لیئے یونیفارم لازمی قرار دے دی

بلوچستان یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی بن گئی جہاں طلبہ کے لیئے یونیفارم کو لازمی قرار دے دیا…

1 دن

طلبہ پر فیس بک استعمال کرنے پر پابندی

محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 16 سال سے کم عمر طلبہ پر موبائل فون…

3 دن

سموگ نے لاہور کے اسکول بند کرا دئیے

لاہور میں اچانک شام کو سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔سموگ سے آنکھوں کی جلن اور گلے…

5 دن

سندھ کے کالجز میں موبائل فون لانے پر پابندی

پاکستان کے صوبے سندھ کے کالجز میں استاد اور طلبہ پر موبائل فونز لانے پر پابندی عائد کر…

2 ہفتے

تازہ ترین

سلمان خان کے والد بھی بابری مسجد کے فیصلے پر بول پڑے

بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد فیصلے پر…

5 گھنٹے

نواز شریف کو باہر مت جانے دیں، وزراء عمران خان کے سامنے…

وفاقی وزراء کی زیادہ تعداد سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے…

6 گھنٹے
اکیس رکنی کور کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے

پولیس اور جے یو آئی کارکنوں کے درمیان کرکٹ میچ

جمعیت علمائے اسلام کے اسلام آباد دھرنے پر ملکی تاریخ میں پہلی بار نئی مثالیں سامنے آ رہیں…

7 گھنٹے

موٹر سائیکل چوری کے لیئے محض 13 سیکنڈز چاہیے

پاکستان خاص کر کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی واردات روز بروز بڑھ رہی ہے مگر اب ایک…

8 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے