بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-January-2020

ٹی شرٹ پہن کر عدالت پیش ہونے والے افسر کو جج نے ڈانٹ پلا دی

Tariq Tariq
405 Views 0 6 مہینے
ٹی شرٹ پہن کر عدالت پیش ہونے والے افسر کو جج نے ڈانٹ پلا دی
Posted at 15 جولائی-2019

لاہور۔ حکومتوں کو کامیاب اور ناکام بنانے کے پیچھے بیوروکریٹ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ ان کی ایک خوبی مہذب اور شائستہ پن ہوتا ہے۔ وہ جہاں بھی جاتا ہے اپنی شخصیت اور لباس سے دوسروں کو ضرور متاثر کرتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسر کو ٹی شرٹ پہن کر عدالت میں پیش ہوتا دیکھ کر جسٹس منظور طیش میں آ گئے، فوری چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری فوڈ فوری طلب

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت پر فوڈ اتھارٹی افسر وسیم ٹی شرٹ پہن کر عدالت میں پیش ہو گیا جس پر جسٹس منظور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری فوڈ کو فوری طلب کر لیا۔ عدالتی حکم پر ایڈیشنل ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر پیش ہوئے۔ جسٹس منظور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کدھر ہے۔

یہ گریڈ 17 کا آفیسر ہے لیکن اسے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا طریقہ نہیں پتہ

یہ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا طریقہ ہے۔ جسٹس منظور نے رافعہ حیدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے افسران کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا طریقہ نہیں بتایا۔ یہ گریڈ 17 کا آفیسر ہے۔ ایم فل کیا ہے لیکن اسے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا طریقہ نہیں پتہ۔

انہوں نے مزید ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ ہر موقع کا لباس ہوتا ہے شادی کا غمی کا بزرگوں کے پاس جانے کا حتٰی کہ گاؤں کے لوگ اچھے لباس میں پیش ہوتے ہیں۔ کیا اس افسر کا لباس بزرگوں کے سامنے پیش ہونے والا ہے۔ جسٹس منظور نے افسر کی معذرت یہ کہہ کر قبول کر لی کہ اپنے سٹاف کو بتائے مناسب لباس کیا ہوتا ہے۔ ہم اس افسر کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

متعلقہ خبریں

عدالت کا مبشر لقمان کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے بار بار عدم حاضری پر اینکر پرسن مبشر لقمان کے…

17 گھنٹے

فروٹ فروش کی بیٹی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

حالات کچھ بھی والدین کی جانب سے ہمیشہ بچوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا اور…

2 دن

احتساب عدالت شہباز شریف پر مہربان ہو گئی

احتساب عدالت نے شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی لندن میں نواز شریف کے اعلاج…

2 دن

وزیراعظم نے تعلیمی نصاب میں تصوف شامل کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں تعلیمی نصاب میں تاریخ اور تصوف شامل کرنے کا حکم جاری…

2 دن
وزیراعظم کا تعلیمی نصاب میں تصوف شامل کرنے کا حکم

تازہ ترین

ملک میں آٹے کا بحران سپلائی کی وجہ سے پیش آیا۔ وفاقی…

وفاقی وزیر خوراک خسروبختیار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم کی…

5 گھنٹے

شہباز شریف کا آٹے کے بحران پر انکوائری کرنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹے کے بحران پر انکوائری کی…

4 گھنٹے

نیب شور مچانے کی بجائے کام کرتا ہے۔ چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب شور نہیں…

3 گھنٹے

عمران خان گندم بحران پر قوم سے معافی مانگیں۔ وزیراطلاعات سندھ

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں…

3 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے