بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

سندھ میں جو بھی نجی سکول کھلا ہمیشہ کیلئے بند ہوگا

Tariq Tariq
57 Views 0 1 مہینہ
سندھ میں جو بھی نجی سکول کھلا ہمیشہ کیلئے بند ہوگا
GEO
Posted at 2 مارچ-2020

کراچی۔سائیں سرکار کی جانب سے سندھ بھر کے تمام نجی اور سرکاری سکولز کورونا وائرس کے پھیلاؤکے خدشے کے پیش نظر 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیاگیا تھا۔خلاف ورزی کے مرتکب سکولز کی رجسٹریشن معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے تھے۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے نجیسکولز نے ان احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ اب حکومت سندھ حرکت میں آ گئی ہے جس نے ایسے تمام سکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی۔ سندھ حکومت نے پہلے کورونا وائرس کے خوف سے 27 فروری سے دو مارچ تک تمام سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا۔

بعد ازاں اسے 13 مارچ تک بڑھانے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ دوروزقبل سندھ میں کورونا وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا تھا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کی وجہ سے سندھ حکومت سخت دباؤ میں آگئی تھی۔ تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات کے باوجود (پیر) کو کئی علاقوں میں سکولزکھولے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز کی ہدایت پر خلاف ورزی کے مرتکب سکولز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی انسپکشن ٹیم نے شہر کے متعدد سکولز کا دورہ کیا۔ ڈی جی پرائیویٹ سکولز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لانڈھی،لیاری،کورنگی،گلشن حدید اورمتدد علاقوں میں کھلنے والے تمام سکولزکیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

نجی سکولز کیخلاف کارروائی کیلئے چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو سفارش

ان کی جانب سے پیر کو کھلنے والے تمام نجی سکولز کیخلاف کارروائی کیلئے چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو سفارش بھی بھجوا دی گئی۔ ان تمام سکولز کے سربراہان کو ڈی جی پرائیویٹ سکولز کی جانب سے طلب بھی کیا گیا۔

واضح رہے سندھ میں کورونا وائرس کے دو کیسز منظرعام پر آنے کے بعد سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوگیا۔ پانچ روپے کاسرجیکل ماسک سوروپے میں فروخت ہوا۔ یہ معاملہ صوبائی حکومت کے نوٹس میں لایاگیا جس نے کمشنر کراچی کوسرجیکل ماسک بھاری قیمت میں فروخت کرنیوالے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم جاری کر دیا۔

متعلقہ خبریں

تعلیمی ادارے 80 فیصد فیس وصول کریں، محکمہ اسکولز پنجاب

محکمہ اسکولز پنجاب کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران نجی تعلیمی ادارے والدین سے 80 فیصد…

13 گھنٹے
تعلیمی ادارے 80 فیصد فیس وصول کریں، محکمہ اسکولز پنجاب

کیمبرج سسٹم کا اے اور او لیول طلبہ کو بغیر امتحان پاس…

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے اور او لیول کے پرائیویٹ امیدواروں کو بغیر امتحان پاس کرنے کی…

1 دن
کیمبرج سسٹم کا اے اور او لیول طلبہ کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ

کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

کیمبرج اسکول سسٹم نے کورونا وائرس کے باعث صورتحال کے پیش نظر بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے…

2 دن
کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

2 دن
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

3 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

3 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

4 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

4 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے