بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

15-December-2019

ریذیڈنٹ ایڈیٹر خبریں ملتان کا اپنے نمائندگان کیخلاف شرمناک آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

Tariq Tariq
457 Views 0 6 مہینے
ریذیڈنٹ ایڈیٹر خبریں ملتان کا اپنے نمائندگان کیخلاف شرمناک آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
Posted at 29 جون-2019

ملتان۔ ایک دور میں صحافت خالصتاً مشن سمجھی جاتی تھی اور اس شعبے میں کام کرنیوالے اسے شیوہ پیغمبری سمجھ کر فرائض ادا کرتے تھے مگر آج صحافت خالصتاً کاروباری انداز میں چلائی جا رہی ہے۔

اب صحافت سے وابستہ افراد کے حوالے سے ایسی ایسی خبریں منظرعام پر آ رہی ہیں جس سے ریاست کے چوتھے ستون صحافت کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ تازہ واقعہ ریذیڈنٹ ایڈیٹر خبریں ملتان کا منظرعام پر آیا ہے۔ اس کا اپنے نمائندگان کیخلاف شرمناک آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں ضلع مظفر گڑھ کے صحافیوں کو دھمکی آمیز لہجے میں ممکنہ ماہانہ رقوم بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

شیخ عثمان جیسا قابل بھروسہ شخص بھی چھ چھ لاکھ دبا کر بیٹھا ہے

موصوف کا اپنے نمائندگان کے نام آڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ مظفر گڑھ میں ہماری ریکوری ایک کروڑ ہے مگر شیخ عثمان جیسا قابل بھروسہ شخص بھی چھ چھ لاکھ دبا کر بیٹھا ہے۔ ایسی صورتحال ہمارے دفتر کا نظام کیسے چلے گا۔ شاید طویل عرصے سے ہمارے ادارے کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے آپ کا ایسا رویہ ہو گیا ہے۔

دوسرا آپشن یہ ہے کہ میں 80، 90 فیصد نمائندے تبدیل کر دوں

اب میرے پاس دو آپشن ہیں۔ ایک یہ ہے کہ میرا آدمی وہاں آئے اور آپ سے خیرات لیکر آ جائے۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ میں 80، 90 فیصد نمائندے تبدیل کر دوں۔ مظفر گڑھ سے خبریں پہلے بھی نہیں آتی۔ وہاں کا کوئی شخص خبر بھیجتا ہے۔ آج تک میں نے مظفر گڑھ سے کوئی خبر دیکھی ہی نہیں ہے۔ اگر اس وقت مظفر گڑھ میں سو نمائندے ہیں۔ تو مجھے ماہانہ ڈیڑھ دو کروڑ سیکیورٹی اور بزنس بھی مل جائیگا۔ اگر میں یہاں سے ٹیم بھیجوں تو وہ بھی کام چلا لے گی۔

مجھے پتہ ہے کہ سارے شہروں اور تحصیلوں سے کون بندہ کس محکمے سے کیا لیتا ہے

آج میں نے یہاں سے ٹیم بھجوائی بھی ہے۔ وہ تین دن مظفر گڑھ میں رہیں گے وہاں کے تمام محکموں کو چھیڑیں گے۔ پھر جتوئی جائیں گے۔ میں نے انہیں کہا ہے کہ دس پندرہ دن ضلع مظفر گڑھ میں لگائیں۔ وہاں نعیم صاحب پندرہ بیس دن کے بعد ایک آدھ خبر کی خیرات اس دفتر کو بھیج دیتے ہیں۔ مجھے پتہ ہے کہ سارے شہروں اور تحصیلوں سے کون بندہ کس محکمے سے کیا لیتا ہے۔

ایسا ہو نہیں سکتا کہ ہم اپنا پیٹ کاٹیں اورآپ سب لوگوں کے معاملات چلائیں

کس کو کیا مفاد ہوتا ہے۔ کس کے کتنے ٹھیکے اور پرچیاں چل رہی ہیں۔ کسی کے ویگنوں پر نام چل رہے ہیں۔ کسی کی ویگنوں کی چٹیں چل رہی ہیں۔ مجھے ایک ایک چیز کا پتہ ہے۔ ایسا ہو نہیں سکتا کہ ہم اپنا پیٹ کاٹیں اور آپ سب لوگوں کے معاملات چلائیں۔ بلاشبہ ہمارے لئے کام کر رہے ہیں اور آپ ہی نے ہمارا بھی خیال کرنا ہے۔

آج کل یہ رواج بنا ہوا ہے کہ کسی کو پیغام دو تو وہ آگے اسے شیئر کر دیتا ہے۔ میرا پیغام بے شک شیئر کر لیں۔ جس جس کو پیغام دینا ہے دیں لیں۔ بلی کے پاؤں جلتے ہیں تو ہ اپنے بچوں کو پاؤں کے نیچے لے کر مار دیتی ہے۔ یہ خطہ جس میں ہم بیٹھے ہوئے ہیں عزت کے قابل نہیں ہے۔ یہ لوگوں نے کہہ رکھا ہے۔ میں آپ کو 30 دن تک کا وقت دیتا ہوں۔

بلکہ آج سے ہی آپ خبریں نہ بھجوائیں۔ میں وسیب اور دنیا نیٹ ورک سے خبریں لیں کر ملتان سے چھپ لوں گا۔ آپ لوگوں کے رویہ کی وجہ سے سعیدی صاحب اور ہمارے ادارے کو معاملات چلانے میں مشکلات پیش کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

سوموار کو پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے

آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے لاہور میں پیر کو ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق…

16 گھنٹے
سوموار کو پرائیویٹ سکولز بند رہے گئے

بچوں میں خوشی کی لہر,موسم سرما کی پہلے سے بھی زیادہ چھٹیاں۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے نجی اور سرکاری سکولوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے پیش…

2 دن

اسلام آباد یونیورسٹی میں 2 تنظیموں میں تصادم، 1 جاں بحق، 15…

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 2 تنظیموں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں…

2 دن
اسلام آباد یونیورسٹی میں 2 تنظیموں میں تصادم، 1 جاں بحق، 15 زخمی

پاکستان اور ترکی کا دفاعی شعبے میں اکھٹے کام کرنے کا فیصلہ

ترکی کی دفاعی کمپنی فوجی الیکٹرانک صنعت یکم جنوری 2020 سے پاکستان میں اپنے دفاتر کا آغاز کرئے…

4 دن

تازہ ترین

حکومت کا پی اسی ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ…

5 گھنٹے
حکومت کا پی اسی ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

موٹر سائیکل گاڑی سے کیوں ٹکرائی؟ ملزم کا شہری پر تشدد

لاہور میں گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرانے پر گاڑی سوار نے موٹر سائیکل سوار کو شدید تشدد…

4 گھنٹے
موٹر سائیکل گاڑی سے کیوں ٹکرائی؟ ملزم کا شہری پر تشدد

سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔ سلیکٹد کو…

4 گھنٹے
سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف سے حملہ کرنے کا الزام

شیخوپورہ میں پولیس نے ایک ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف سے…

4 گھنٹے
ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف سے حملہ کرنے کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے