بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2020

پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کے ٹیوشن فیس کے علاوہ تمام اخراجات معاف کر دیئے

Iqra Khan Iqra Khan
48 Views 0 1 مہینہ
پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کے ٹیوشن فیس کے علاوہ تمام اخراجات معاف کر دیئے
Gotest
Posted at 23 جولائی-2020

یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور نے طلبا کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور نے طلبا کی میڈیکل فیس، ٹرانسپورٹ فیس اور لائبریری فیس ختم کردی گئی، آن لائن کلاسز کے دوران طلباسے صرف ٹیوشن فیس وصول کی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے یونیورسٹی کھولنے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

یونیورسٹی میں فیس ماسک اور دستانوں کے بغیر طلبا کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں سینیٹائزر اور ہینڈ واش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس / سائنس پارٹ ٹو کے آن لائن امتحانات 5 اگست سے لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پارٹ ٹو کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے اور کنٹرولر امتحانات روف نواز کے مطابق آن لائن امتحانات کے طریقہ کار کے بارے میں تمام معلومات امیدواروں کو بذریعہ ای میل آئندہ 24 گھنٹوں میں بھیجی جائیں گی۔

کنٹرول امتحانات کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں نے پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ای میل کا اندراج نہیں کیا وہ فوری طور پر ای میل رجسٹر کرائیں تاکہ ان کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

واضح رہےکہ 15 مارچ کو لاہور میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے عالمی وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے24 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں 14 روز کیلئے لاک ڈاون نافذکیا تھا۔

اس دوران کورونا کیسز بڑھنے کے باعث حکومت کی جانب سے مرحلہ وار توسیع کی گئی، کورونا کے باعث 24 مارچ سے پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے، سینما گھر ، شادی ہالز بند ہیں۔

متعلقہ خبریں

تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے قواعد و ضوابط تیار

پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے نئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے…

3 ہفتے
تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے قواعد و ضوابط تیار

ماں بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک پاس کرلیا

بھارت میں خاتون نے تعلیم حاصل کرنے کی لگن کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بیٹے کے ساتھ…

3 ہفتے
ماں بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک پاس کرلیا

یونیورسٹی کے چوکیدار نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

پشاور یونیورسٹی کے شیخ زید اسلامک سینٹر میں بحیثیت چوکیدار تعینات نور مرجان خان نے اپنی محنت اور…

4 ہفتے
یونیورسٹی کے چوکیدار نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

دو سالہ بی اے، بی ایس سی پروگرام ختم کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے کالجز میں 2 سالہ بی اے ، بی ایس ایس پروگرام ختم کرنے کا اعلان…

4 ہفتے
دو سالہ بی اے، بی ایس سی پروگرام ختم کرنے کا اعلان

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے