بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

پنجاب یونیورسٹی میں پچپن ڈگریوں اور تمام سرٹیفکیٹس کی فیسوں میں اضافہ

297 Views 0 2 مہینے
پنجاب یونیورسٹی میں پچپن ڈگریوں اور تمام سرٹیفکیٹس کی فیسوں میں اضافہ
Posted at 9 جولائی-2019

لاہور۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے صحت اور تعلیم کو اپنا ویژن قرار دیا تھا مگر اب دونوں شعبوں میں عوام کی حالت سخت پتلی ہے۔ طالب علموں کیلئے نہ صرف وظائف ختم کر دئیے گئے ہیں بلکہ اب ان کی فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب پنجاب یونیورسٹی نے بھی طالب علموں پر مہنگائی بم چلا دیا ہے۔

Courtesy Dawn

فیسوں کی مد میں 10 سے 15 فیصد اضافہ

پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں کی مد میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔ مسقبل کے معماروں کیلئے رجسٹریشن فیس، ایکولینس فیس، ویری فیکشن فیس میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں پچپن ڈگریوں سمیت ویری فکیشن اور تمام سرٹیفکیٹس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پرائیویٹ اور ریگرلر دونوں کی فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب سے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

بی اے، بی ایس سی، بی ایس آنرز، بی ایس، بی کام اور بی بی اے کی فیسیں بڑھائی گئی ہیں۔ ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایڈ، ایم ایس اور ایل ایل بی کی فیسوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کی فیسوں میں اضافہ کے ساتھ رجسٹریشن، داخلہ فیس، ایکولینس سرٹیفکیٹ اور ڈگریوں کی ویری فکیشن فیسیں بھی بڑھا دی گئیں۔

فیسوں میں بھاری اضافے پر طلبہ برادری میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

پرائیویٹ سکول 2017 والی فیسیں وصول کرے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر فیسوں کے اضافے کو کالعدم قرار…

4 دن

پنجاب حکومت صلاح الدین کے نام پر سکول بنائے گی

صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت پر خاموش رہنے والی پنجاب حکومت اب صوبے میں سکول کا…

1 ہفتہ

سبق یاد نہ کرنے کی سزا موت

لاہور میں ایک سکول استاد نے دسویں کلاس کے طالب علم کا سر دیوار پر مار کر موت…

2 ہفتے

نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔

نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔ میکسیکو سٹی۔ امتحانات میں نقل دنیا بھر میں ہر جگہ ہوتی…

2 ہفتے
نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے