بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

اساتذہ کا مذاق اڑانے پر طلبا کو کچرا اٹھانے کی سزا

Iqra Khan Iqra Khan
44 Views 0 6 دن
اساتذہ کا مذاق اڑانے پر طلبا کو کچرا اٹھانے کی سزا
Geo
Posted at 1 جولائی-2020

لاہور کی فاسٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اساتذہ کا مذاق اڑانے پر طلبا کو سزائیں سنا دیں۔

فیصل ٹاون لاہور میں واقع فاسٹ یونیورسٹی این یو سی ای ایس (نیشنل یونیورسٹی کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز) کیمپس کی ڈسپلنری کمیٹی نے اساتذہ کا مذاق اڑانے والے طالب علموں کی فہرست جاری کر دی اور انتظامیہ نے طلبا کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی نے 13 طالب علموں کو وارننگ دینے کے ساتھ معافی نامہ فیس بک پر لگانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ 10 طالب علموں کے گریڈ کم کرکے انہیں روزانہ یونیورسٹی کیمپس کے لان سے کچرا اٹھانے کے ساتھ 2 سیمسٹرز سے خارج کرنے کی سزا دی گئی ہے۔

یونیورسٹی نے طلبا کو کیمپس کھلنے کے بعد مسلسل 4 ہفتوں تک ہائی ویز کی صفائی کا حکم دیا ہے۔

نجی یونیورسٹی کی فہرست کے مطابق 12 گریجویٹ طالب علموں کو بھی معافی نامہ فیس بک پر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے اور جو معافی نامہ نہیں لگائے گا ان کو بلیک لسٹ کرکے ڈگری منسوخ کر دی جائے گی۔

علاوہ ازیں سائبر بلنگ اور ہراساں کرنے کے قوانین کے حوالے سے بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ادھر ایک طالب علم نے سزا کا لیٹر موصول ہوتے ہی معافی نامہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔

دوسری جانب طلبا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے توہین آمیز سزاوں پر سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہر طالب علم ہلکا پھلکا مذاق کرتا ہے، اسے سائبر بلنگ کے ساتھ جوڑنا غلط ہے۔

متعلقہ خبریں

سندھ نے یکساں نظام تعلیم کی تجویز مسترد کر دی

سندھ حکومت نے ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کی مخالفت کر دی ہے۔ سندھ حکومت نے وفاقی…

3 دن
سندھ نے یکساں نظام تعلیم کی تجویز مسترد کر دی

کالجز کب کھلیں گے، داخلوں کیلئے تجاویز سامنے آ گئیں

تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے قواعد و ضوابط تیار کئے جا رہے ہیں،…

4 دن
کالجز کب کھلیں گے، داخلوں کیلئے تجاویز سامنے آ گئیں

استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا…

سرگودھا میں نجی کالج کے استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا…

4 دن
استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مرد استاد فحش تصاویراور پیغامات بھیجتے تھے، ایل جی ایس کی طالبات…

لاہور گرام اسکول( ایل جی ایس) کی متعدد طالبات نے مرد اساتذہ پر مختلف سماجی رابطوں کی ویب…

1 ہفتہ
مرد استاد فحش تصاویراور پیغامات بھیجتے تھے، ایل جی ایس کی طالبات کا الزام

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

2 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

1 گھنٹہ
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

48 منٹ
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

3 منٹ
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے