بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

پندرہ ملکی جامعات کو بہترین یونیورسٹیز کا درجہ دینے کی تجویز منظور

106 Views 0 4 ہفتے
پندرہ ملکی جامعات کو بہترین یونیورسٹیز کا درجہ دینے کی تجویز منظور
Posted at 25 اگست-2019

اسلام آباد۔ معیار تعلیم بڑھائے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سب سے زیادہ توجہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں جدید ترین انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

Courtesy Facebook

مستحق طلبا کیلئے سکالر شپ سکیم کا بھی جائزہ

اس کے علاوہ تحقیق کے قومی سنٹر، مصنوعی ذہانت سے متعلق پروگراموں کا بھی جائزہ لیاگیا۔ 15 یونیورسٹیز کو ملک کی بہترین جامعات قرار دینے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چودھری، پروفیسر عطا الرحمان نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزیراعظم کو وزارت کے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔

پروفیسر عطا الرحمان نے اپنی ٹاسک فورس کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اجلاس میں مستحق طلبا کیلئے قومی سطح پر سکالر شپ سکیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سکالر شپ احساس پروگرام سے منسلک ہو تاکہ مستحق طلبا تعلیم مکمل کر سکیں۔

صنعتی شعبے کو بھی تحقیق اور ترقی کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے یونیورسٹیز کو اپنی تحقیق کی بنیاد پر کمرشل منصوبے شروع کرنے کی تجویز کی ہدایت کی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ٹاسک فورس ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر اور نادرا میں رابطے کا کام کر رہی ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم سے معاشی ٹیم نے مشیر خزانہ کی سربراہی میں بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور معیشت کی بہتری کیلئے روڈمیپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

پرائیویٹ سکول 2017 والی فیسیں وصول کرے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر فیسوں کے اضافے کو کالعدم قرار…

7 دن

پنجاب حکومت صلاح الدین کے نام پر سکول بنائے گی

صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت پر خاموش رہنے والی پنجاب حکومت اب صوبے میں سکول کا…

2 ہفتے

سبق یاد نہ کرنے کی سزا موت

لاہور میں ایک سکول استاد نے دسویں کلاس کے طالب علم کا سر دیوار پر مار کر موت…

2 ہفتے

نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔

نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔ میکسیکو سٹی۔ امتحانات میں نقل دنیا بھر میں ہر جگہ ہوتی…

2 ہفتے
نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے