بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔

78 Views 0 2 ہفتے
نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔
Twitter
Posted at 4 ستمبر-2019

نقل بچاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ مگر کیسے۔۔۔۔۔ میکسیکو سٹی۔ امتحانات میں نقل دنیا بھر میں ہر جگہ ہوتی ہے مگر اس کیلئے ہر جگہ مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ میکسیکو سٹی کے اساتذہ نے امتحانات میں نقل سے تنگ آ کر اسے روکنے کیلئے منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ اب اساتذہ طالبعلموں کے سروں پر گتے کے ڈبے پہنا کر امتحان لینے لگے ہیں۔

Courtesy Twitter

طالب علموں کے سروں پر گتے کے ڈبے پہنا دئیے

ہمارے ہاں سائیں سرکار نے بھی رواں سال امتحانات میں نقل روکنے کیلئے کئی اقدامات کئے مگر نقل مافیا امتحان سے قبل ہی پیپر آؤٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیتا تھا۔ اب میکسیکو میں اساتذہ نے گریجویشن کے امتحان میں نقل روکنے کیلئے طالب علموں کے سروں پر گتے کے ڈبے پہنا دئیے۔

اسی دوران کسی نے ان کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔ نہ صرف میکسیکیو بلکہ دنیا بھر میں یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا نقل روکنے کیلئے دوران امتحان طالب علموں کے ساتھ ایسا توہین آمیز سلوک مناسب ہے یا نہیں؟

کمرہ امتحان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو طالب علموں کے والدین بھی آگ بگولہ ہو گئے اور اسے غیر انسانی عمل قرار دیتے ہوئے امتحان لینے والے اساتذہ کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک بڑا طبقہ نقل روکنے کیلئے اس طریقے کو منفرد اور غیر معمولی قرار دے کر تعریف کر رہا ہے۔

ایسا واقعہ 2013 میں تھائی لینڈ میں بھی پیش آیا

واضح رہے نقل روکنے کا ایسا واقعہ 2013 میں تھائی لینڈ میں بھی پیش آیا تھا جہاں دوران امتحان طالب علموں کو زبردستی ہیلمٹ پہنائے گئے تھے جو موٹے کاغذ کے ٹکڑوں سے بنے تھے اور انہیں پہن کر صرف سامنے ہی دیکھا جا سکتا تھا۔

متعلقہ خبریں

پرائیویٹ سکول 2017 والی فیسیں وصول کرے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر فیسوں کے اضافے کو کالعدم قرار…

6 دن

پنجاب حکومت صلاح الدین کے نام پر سکول بنائے گی

صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت پر خاموش رہنے والی پنجاب حکومت اب صوبے میں سکول کا…

2 ہفتے

سبق یاد نہ کرنے کی سزا موت

لاہور میں ایک سکول استاد نے دسویں کلاس کے طالب علم کا سر دیوار پر مار کر موت…

2 ہفتے

چھبیس ہزار میں سے محض 137 پاس

لاہور۔ کسی بھی ملک کا نظام تعلیم اس کے معیار زندگی کا تعین کرتا ہے۔ بدقسمتی سے ہم…

2 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے