بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

ہیڈمسٹریس اور محکمہ تعلیم کے افسران نے اساتذہ کو سکول میں ہی محبوس کر دیا

288 Views 0 3 مہینے
ہیڈمسٹریس اور محکمہ تعلیم کے افسران نے سکول میں ہی محبوس کر دیا
Posted at 31 مئی-2019

مظفرگڑھ۔ ہیڈمسٹریس کیخلاف احتجاج کرنیوالی گورنمنٹ گرلز سکول خورشید کی خواتین اساتذہ کو محکمہ تعلیم کے افسران نے سکول میں ہی محبوس کر لیا، احتجاجی خواتین اور طالبات کیلئے سکول کا گیٹ تالے لگا کر بند کر دیا گیا۔ مظفر گڑھ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد کی ہیڈ مسٹریس کیخلاف احتجاج کرنیوالی خواتین کو محکمہ تعلیم کے افسران نے ان کے سکول میں ہی قیدی بنا لیا۔

خواتین اساتذہ کے مطابق وہ سکول کی ہیڈ مسٹریس اور محکمہ تعلیم کے آفیسران کیخلاف سکول کے گیٹ پر احتجاج کرنے جا رہی تھیں۔ خواتین اساتذہ کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے محکمہ تعلیم کے مرد آفیسران نے گرلز سکول کے گیٹ کو اندر سے تالے لگا دئیے،

Courtesy Twitter

حاملہ بشریٰ کو میٹرنٹی رخصت نہ دئیے جانے کے باعث خاتون استاد کا نویں ماہ اسقاط حمل بھی ہو گیا

سکول کے گیٹ کے اندر احتجاج کرنیوالی خواتین کو نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید کی ہیڈ مسٹریس نسرین گل کی جانب سے خواتین اساتذہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے خواتین اساتذہ کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا جا رہا ہے۔ ا

درخواستوں کے باوجود بھی محکمہ تعلیم کے آفیسران نے شکایات کا نوٹس نہیں لیا

حتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ ہیڈ مسٹریس کی جانب سے حاملہ خاتون بشریٰ کو میٹرنٹی رخصت نہ دئیے جانے کے باعث خاتون استاد کا نویں ماہ اسقاط حمل بھی ہو گیا ہے۔ احتجاجی خواتین اساتذہ کے مطابق درخواستوں کے باوجود بھی محکمہ تعلیم کے آفیسران نے شکایات کا نوٹس نہیں لیا۔

دوسری جان سکول میں محبوس احتجاجی اساتذہ سے مذاکرات کیلئے سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم گرلز سکول خورشید آباد پہنچ گئے۔ سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کے بعد ہی خواتین اساتذہ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

23 گھنٹے
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

لاہور۔ لوئر مال پولیس سٹیشن کی حوالات میں بند ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ شان…

24 گھنٹے
لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

1 دن
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ…

مظفر گڑھ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کی…

3 دن
ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے