بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

ایک ہی ملک میں تین نصاب تعلیم بدقسمتی ہے۔ عمران خان

Tariq Avatar
64 Views 0 3 ہفتے
News Line
Posted at 2 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ ہر شہری کو تعلیم اور صحت کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ بدقسمتی سے آج انگریزی نظام تعلیم نے ہماری معاشرتی طبقات میں تقسیم گہری کر رکھی ہے۔ ایک ہی ملک میں تین نصاب چل رہے ہیں۔ اس معاشرتی فرق کو ختم کئے بغیر ملک میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔

یہ باتیں وزیراعظم عمران خان نےآج دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ نبی کریمؐ نے سب سے زیادہ زور تعلیم پر دیا۔ مسلمانوں نے تلوار سے نہیں بلکہ تعلیم سے ترقی کی۔ تعلیم میں عدم دلچسپی ہی مسلمانوں کے زوال کا باعث بنی۔ سات سو سال تک تمام بڑے سائنس دان مسلمان تھے۔

Courtesy Social mefia

طالب علموں کو اقبالیات کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے

انگریزوں نے جان بوجھ کر مسلمانوں کا تعلیمی نظام ختم کیا۔ برصغیر میں حکمرانی کے دوران انگریزوں نے تعلیمی نظام میں طبقات پیدا کر کے ہی حکمرانی کی۔ ملک میں تین تعلیمی نصاب بہت بڑی بدقسمتی ہے۔ نبی پاکؐ نے فرمایا تعلیم حاصل کرو خواہ چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ علامہ اقبال برصغیر کے پہلے مسلمان مفکر تھے جنہوں نے فلسفے کو پڑھا۔ پاکستان ایک مقصد کے تحت وجود میں آیا۔

طالب علموں کو اقبالیات کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔ انہیں پڑھایا جائے کہ ماضی میں مسلمانوں نے عروج کیسے حاصل کیا؟ ہماری سب سے بڑی کمزوری تعلیم کے میدان میں پیچھے رہنا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ ملکر ٹی وی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ذریعے مسلمانوں کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

دنیا اسلام کی تاریخ سے ناواقف ہے۔ ترکی پہلا ملک ہے جس نے اپنی تاریخ پر فلم بنائی۔ ضروری ہے کہ ہم بھی ایک قوم بنیں۔ خالد بن ولید مسلمانوں کے ہیرو ہیں۔ کیا ان پر فلم نہیں بنانی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

حکومت نے نجی سکولوں کو لگام ڈالنے کا بہترین طریقہ نکال لیا

نجی اسکولوں والے اب مزید اپنی من مانیاں نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی اپنی مرضی سے…

4 دن

سکول بچوں کی گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر…

بچوں کو سکول لے جانیوالی ایل پی جی سلنڈر ویگنوں اور رکشوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر…

1 ہفتہ

لاہور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ سکولز کو اضافی فیس لینے سے روک…

لاہور ہائی کورٹ نے پرائیوٹ سکولوں کو اضافی فیسں لینے سے روک دیا اور نکالے گئے طلبہ کو…

1 ہفتہ

استاد کے خوف سے شریان پھٹنے سے طالبعلم جاں بحق

سبق یاد نہ کرنے پر استاد کی مار یا سکول فیس کی عدم ادائیگی کا خوف، شریان پھٹنے…

2 ہفتے

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

56 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے