بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

چاروں صوبوں کے مدارس کی رپورٹ نیکٹا نے مرتب کی

389 Views 0 4 مہینے
Posted at 30 اپریل-2019

اسلام آباد۔ مغرب کا ہمیشہ سے پراپیگنڈا رہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی نرسریاں مدارس ہیں مدارس ہر دور میں علماء کرام بنانے کا فریضہ انجام دیتے رہے۔ اب وفاقی حکومت نے مغرب کے پراپیگنڈے کا توڑ کرنے کیلئے باقاعدہ ایک منصوبہ بنایا جس میں مدارس کا نصاب جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے اس کو وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت لانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ملک بھر کے مدارس کی جیوٹیگنگ اور رجسٹریشن پر رپورٹ بھی مرتب کر لی گئی ہے۔


پنجاب میں 90 فیصد رجسٹریشن کی جا چکی ہے

یہ رپورٹ نیکٹا نے مرتب کی جو چاروں صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔ نیکٹا رپورٹ کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں تمام مدارس کی رجشریشن کر لی گئی ہے۔ فاٹا 85، سندھ 80، خیبرپخوا 75، بلوچستان 60 فیصد مدارس کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ پنجاب میں 90 فیصد رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔ ٹیکنا رپورٹ کے تحت پنجاب میں نئے مدارس کی رجسٹریشن کیلئے نیا ڈائریکٹوریٹ بنانے کی تجویز بھی ہے۔ سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کی ذمہ داری پولیس کو سونپی گئی مگر وہ ایک بھی مدرسہ رجسٹر نہ کر سکی۔ نیکٹا رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پی کے میں رجسٹرپشن قائم کرے گا۔


چندہ، خیرات، کھالوں کی وصولی اور فنڈنگ ذرائع کی جانچ پڑتال بھی ہو گی

بلوچستان میں مدارس کا ڈیٹا محکمہ تعلیم کو بھجوا دیا گیا ہے۔ مدارس کے چندہ، خیرات، کھالوں کی وصولی اور فنڈنگ ذرائع کی جانچ پڑتال بھی ہو گی۔ واضح رہے کے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مدارس کی نئی رجسٹریشن پر شدید تحفظات کا اظہار کر کے تحریک چلانے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

شہر قائد کے 6 ہزار نجی سکولز کے…

کراچی۔ وفاقی بجٹ میں عوامی ٹیکسز کا دائرہ 55 سو ارب تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔…

2 گھنٹے
شہر قائد کے 6 ہزار نجی سکولز کے گرد گھیرا تنگ

کراچی کے کنٹریکٹ اساتذہ سراپا احتجاج

کراچی۔ پی پی کو سندھ میں اقتدار سنبھالے 11 برس ہو چکے ہیں مگر عوامی مسائل روز بروز…

2 ہفتے
کراچی کے کنٹریکٹ اساتذہ سراپا احتجاج

تصویر بناتے 14 سالہ حمزہ دریائے سندھ میں…

مظفر گڑھ۔ سیفلی بنانا آج کے نوجوانوں کا جنون بن گیا ہے۔ مشکل ترین مقام سے سیلفی بناتے…

2 ہفتے
تصویر بناتے ہوئے 14 سالہ حمزہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

بی اے میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالی ام…

لاہور۔ جامعہ پنجاب سب سے پرانی اور ساکھ کی حامل یونیورسٹی ہے۔ آج بھی ملک بھر میں نتائج…

2 ہفتے
بی اے میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالی ام حبیبہ کو پوزیشن سے محروم کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے