بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

پرنسپل اور انگریزی کے استاد یوسف کمال کے درمیان ان بن چل رہی تھی

341 Views 0 2 مہینے
پرنسپل اور انگریزی کے استاد یوسف کمال کے درمیان کافی عرصے سے ان بن چل رہی تھی
Posted at 15 مئی-2019

لاہور۔ ایچی سن کالج قدیم روایات کی عظیم درس گاہ ہے۔ اس کا پرنسپل عمومی طور پر غیر ملکی ہوتا ہے۔ اب تک اس عہدے پر کئی عظیم غیر ملکی پرنسلپل تعینات ہو چکے ہیں جنہیں لوگ آج بھی نہیں بھولے۔ وہ نہ صرف سماجی تقریبات میں بھرپور شرکت کرتے تھے بلکہ اپنے سٹاف اور طالب علموں کے ساتھ رویہ بھی بڑا مشفیقانہ ہوتا تھا مگر اب یہ باتیں قصہ پارینہ بن چکی ہیں۔

اب ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو ایک استاد کی بیٹی سے مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے کی وجہ سے تھپڑ پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن اور انگریزی کے استاد یوسف کمال کے درمیان کافی عرصے سے ان بن چل رہی تھی۔ ما

پرنسپل نے انکی بیٹی سے موبائل فون چھینا جس پر انکی اہلیہ نے پرنسپل کے منہ پر تھپڑ دے مارا

ئیکل تھامسن نے انہیں گھر خالی کرنے کا کہا تھا۔ یوسف کمال کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ گھر خالی کرنے کیلئے سامان پیک کر رہے تھے کہ پرنسپل درجن بھر افراد کے ساتھ وہاں آ پہنچے۔ یوسف کمال کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے ان کی بیٹی سے موبائل فون چھینا جس پر ان کی اہلیہ نے پرنسپل کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔

یوسف کمال کا کہنا ہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے انہیں گھر میں ہی رہنے کی اجازت دے دی ہے وہ عدالت کے آرڈر لے جا کر پرنسپل کو دکھائیں گے۔ امید ہے اب انہیں گھر واپس ملنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں

بارشوں سے ایک ہی گھر کے سات افراد…

آسمان پر بادل اور پھر مینا برسنا بہت سے لوگوں کو سہانا لگتا ہے مگر اکثر یہ بارشیں…

20 گھنٹے

سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والے سابق حکمرانوں…

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن پر قدغن لگانے اور لوگوں کو انصاف دلانے کے نام…

1 دن
سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والے سابق حکمرانوں سے اربوں کی وصولی کا فیصلہ

ماں کو زخمی کرنیوالا سنگدل بیٹا جیل جانے…

ماں دنیا کا عظیم ترین رشتہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اللہ پاک نے ماں…

2 دن
ماں کو زخمی کرنیوالا سنگدل بیٹا جیل جانے سے کیوں محفوظ رہا؟

مانیٹری پالیسی میں شرح سود کیوں بڑھایا گیا؟

کراچی۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی اونچی…

2 دن
مانیٹری پالیسی میں شرح سود کیوں بڑھایا گیا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے