بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

وزیراعظم آج سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

376 Views 0 4 مہینے
وزیراعظم آج سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
Posted at 5 مئی-2019

جہلم۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویژن نوجوانوں کو روزگار اور اعلٰی تعلیم کے یکساں موقع فراہم کرنا ہے۔ نمل میانوالی یونیورسٹی ان کے خواب کی تعبیر ہے۔ اب وہ پاکستان بھر میں اسی طرز پر اعلٰی تعلیمی درس گاہوں کا جال بچھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا بھی ان کے ویژن کا حصہ ہے۔ آج وہ جہلم کے قریب سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

یہاں مروجہ سائنسی علوم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات اور صوفی ازم سے متعلق کورسز بھی پڑھائے جائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کل سوہاوہ یونیورسٹی کا دورہ کیااور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم کے معاشرتی طبقات کو مساوی تعلیم دینے کے خواب کی عملی تکمیل ہو گی۔ یہاں ریسرچ کی سہولیات بھی مہیاکی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پھر طلب…

اسلام آباد۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر نیا لائحہ عمل بنانے…

1 دن
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پھر طلب کر لی گئی

شیخ رشید انگلینڈ میں بھارت کے خلاف احتجاج…

بھارت کے یوم آزادی پر ہزاروں لوگ جب لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر…

2 دن

عثمان بزدار نے عید پر قیدیوں کے ساتھ…

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید کا پہلا روز چار شہریوں کے ہنگامی دورے کئیے، سینٹرل جیل بہاولپور…

6 دن

زرداری کی بہن کو آدھی رات جیل منتقل…

سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کو رات گئے ہسپتال سے جیل منتقل کرنے پر…

6 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے