بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

مسیح بچوں کو اسلامیات پڑھانے کے خلاف درخواست

329 Views 0 2 مہینے
Posted at 7 مئی-2019

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم مسیح بچوں کو بائبل بطور لازمی مضمون پڑھانے کے لئے پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔

شہری انیل منصور کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ یاسر محمود چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں کلاس تک اسلامیات بطور لازمی مضمون پڑھائی جاتی ہے۔ جب کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اور مسیح بچوں کے لئے اسلامیات لازم اس آئین کی نفی کرتا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ مسیح بچوں کو اسلامیات کی جگہ بائبل بطور لازمی مضمون پڑھائی جائے۔ درخواست میں وفاق، وفاقی نظامت تعلیم اور پاکستان بک فاؤنڈیشن کو فریق بنایا گیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت کو مطمئن کیا جائے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق ہے اور درخواست گزار کے بچے کس سرکاری سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
جس پر درخواست گزار نے معلومات فراہم کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا

متعلقہ خبریں

میٹرک فیل پی ٹی آئی رہنما بنے پوزیشن…

تبدیلی سرکار نے پنجاب میں ایک نئی روایت قائم کر دی، میٹرک امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے…

2 دن

ٹی شرٹ پہن کر عدالت پیش ہونے والے…

لاہور۔ حکومتوں کو کامیاب اور ناکام بنانے کے پیچھے بیوروکریٹ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ ان کی ایک…

3 دن
ٹی شرٹ پہن کر عدالت پیش ہونے والے افسر کو جج نے ڈانٹ پلا دی

گھروں میں کام کرنیوالی ماسی کی بیٹی نے…

آج میٹرک اینڈ سیکنڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے لڑکے…

3 دن
گھروں میں کام کرنیوالی ماسی کی بیٹی نے ماں کا سر فخر سے بلند کر دیا

پنجاب یونیورسٹی میں پچپن ڈگریوں اور تمام سرٹیفکیٹس…

لاہور۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے صحت اور تعلیم کو اپنا ویژن قرار…

1 ہفتہ
پنجاب یونیورسٹی میں پچپن ڈگریوں اور تمام سرٹیفکیٹس کی فیسوں میں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے