بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

حکومت پنجاب گرلز گائیڈ کو تحفظ نہیں دے گی تو کسی اور کو کہیں گے۔ سپریم کورٹ

89 Views 0 6 دن
حکومت پنجاب گرلز گائیڈ کو تحفظ نہیں دے گی تو کسی اور کو کہیں گے۔ سپریم کورٹ
Posted at 14 مئی-2019

اسلام آباد۔ سیاست میں اخلاقیات اور رواداری کو سیاست دانوں کا زیور کہا جاتا ہے۔ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ نے پوری زندگی اخلاقیات کی آبیاری کی۔ فرزند راولپنڈی کے نام سے مشہور شیخ رشید ہمیشہ سیاست میں ان کے اخلاقی اصولوں کے پیروکار رہے مگر سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود گرلز گائیڈ سکول کو خالی کرانے پر تلے بیٹھے ہیں۔

عدالت عظمٰی نے انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی دے رکھا ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی انتظامیہ کو واضح حکم نامہ جاری کر رکھا ہے کہ گرلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے۔ اسے خالی نہیں کرایا جا سکتا مگر عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اور راشد شفیق اسے خالی کرانا چاہتے ہیں۔

گرلز گائیڈ انکی ٹرینر کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں

گرلز گائیڈ اور ان کی ٹرینر کو مسلسل دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ ان کی تمام سرگرمیاں معطل ہو چکی ہیں۔ شیخ رشید کے بارے میں سننے میں آیا ہے کہ وہ برملا ڈی سی کو فون کر کے کہتے ہیں کہ عدالتی حکم کی کوئی پروا نہیں۔ سپریم کورٹ آج اس کیس کی سماعت کے دوران سخت برہم دکھائی دی۔

شیخ راشد شفیق کو کہیں کہ اپنی حدود میں رہے

راولپنڈی ڈسٹرکٹ گرلز گائیڈ کی وکیل عدالت میں پیش ہوئیں تو ان کی جانب سے توجہ دلائے جانے پر جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کا واضح حکم ہے کہ گالز گائیڈ کی زمین پر کوئی قبضہ نہیں ہو گا۔ شیخ راشد شفیق کو کہیں کہ اپنی حدود میں رہے۔ عدالت حکم کے باوجود دیوار کیوں گرائی؟ گرلز گائیڈ لڑکیوں کا ادارہ ہے دیوار گرانے سے ان کی سرگرمیاں رک گئیں۔ ہیلی کاپٹر اتارنے کیلئے دیوار گرانے اور درخت کاٹنے کا کوئی جواز نہ تھا۔

گرلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پنجاب حکومت آخر راولپنڈی میں کیا کر رہی ہے؟ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور وہ سب ملزم ہیں جن کے حکم پر دیوار گرائی تھی۔ حکومت پنجاب گرلز گائیڈ کو تحفظ نہیں دے گی تو کسی اور کو کہیں گے۔ بہتر ہو گا کہ بات وہاں تک نہ جائے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ایسا نہیں ہو گا۔ آج ہی دیوار کی تعمیر شروع کریں گے۔

سپریم کورٹ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو کل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے لال حویلی کے مکین شیخ رشید تین دہائیوں سے پارلیمانی سیاست میں سرگرم ہیں۔ اپنے حلقے میں فلاحی کام کرانا اپنی زندگی کا مقصد و مشن قرار دیتے ہیں۔ سابق حکومت کی جانب سے اپنے حلقے میں خواتین کے ہسپتال کی تعمیر روکے جانے پر سراپا احتجاج تھے۔

یہی سپریم کورٹ تھی جس کے حکم پر ان کے حلقے کے ہسپتال کی تعمیر دوبارہ شروع ہوئی۔ اپنے شہر کے باسیوں کیلئے فلاحی ادارے سکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنانا ان کے بڑے کام ہیں۔ اب گرلز گائیڈ سکول کو خالی کرانے پر کیوں بضد ہیں؟ ان کا مقصد بڑا اور ارادہ خواہ نیک بھی ہو مگر طاقت کے بل بوتے پر ایسا کرنے کی انہیں اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی…

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی سکواڈ کی…

8 گھنٹے
میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے