بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

انہیں نیا پاکستان نام کی نئی وزارت قائم کر کے اسکا وزیر بنانا چاہئے

paktv Avatar
782 Views 0 1 سال
انہیں نیا پاکستان نام کی نئی وزارت قائم کر کے اسکا وزیر بنانا چاہئے
Posted at 7 مئی-2019

اسلام آباد۔ پرانی کہاوت ہے کہ بندے کو پرعزم ہونا چاہئے، کام چاہے آتا ہو یا نہ آتا ہو۔ ہمارے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تو بڑے کام کے آدمی ہیں۔ انہیں تو غیر ضروری طور پر وزارت اطلاعات ونشریات کے جھمیلوں میں ڈالا گیا تھا۔ انہیں تو نیا پاکستان نام کی نئی وزارت قائم کر کے اسکا وزیر بنانا چاہئے۔

ان کا بس چلے تو اب تک نیا پاکستان بنا چکے ہوتے شاید انہیں عمران خان نے ابھی نیا پاکستان بنانے کا سگنل نہیں دیا۔ وزارت اطلاعات سے چھٹی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی آمد پرکئی روزہ خاموشی پر ان کے ناقدین کو سخت تشویش لاحق ہوئی مگر فواد چودھری بھلا کہاں چپ رہنے والے ہیں۔ اب نہ صرف چپ کا روزہ توڑ چکے ہیں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ لاؤڈ ہو گئے ہیں۔

ان کا ہدف اب بیچارے غریب صحافی نہیں جنہیں وہ ہزاروں کی تعداد میں نوکریاں سے چھٹی دلا کر لاوارث چھوڑ آئے ہیں۔ البتہ ہمیں پورا یقین ہے کہ اب چاند فواد چودھری ہی دیکھیں گے۔ ان کا استدلال خاصا وزنی بھی ہے کہ محض عید، روزوں اور دیگر اسلامی مہینوں کا چاند دیکھنے کیلئے ہر مرتبہ چالیس لاکھ روپے خرچ کرنا کہاں کی عقل مندی ہے؟۔

نئے پاکستان میں اب نوجوانوں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے

علماء کرام کی طرف سے احتجاج پر بھلا وہ کب چپ رہنے والے تھے۔ کہنے لگے کہ یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے کہ ایسے کام کون کرے گا۔ نئے پاکستان میں اب نوجوانوں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے۔ علماء لاکھ کہتے رہیں کہ بھائی یہ اسلامی روایت ہے۔ ان کا اس پر جواب کچھ یوں ہے کہ پانچ سال حکومت ہم نے چلانی ہے۔

ہم ان معاملات کو طے کریں گے۔ انہوں نے رویت ہلال کے معاملے پر باقاعدہ کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو چاند کی تاریخوں کا تعین کر کے پانچ سالہ کیلنڈر تشکیل دے گی۔ اس کمیٹی میں جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ڈاکٹر طارق مسعود کو اس کمیٹی کا کنویئنر مقرر کیا گیا ہے، دیگر ممبران میں وقار احمد، ندیم فیصل، ابونسان اور غلام مرتضٰی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ غیر…

8 گھنٹے
فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا تسلیم کر لیا…

1 دن
ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

2 دن
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

دنیا بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ہے۔ عید کے موقع پر موسم…

3 دن
بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

تازہ ترین

لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

لاہور میں کوڑادان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد ہوئی ہیں، دھڑ کی تلاش کی جا رہی ہے۔…

53 منٹ
لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو…

کورونا وائرس کے تناظر میں کم ترین شرحِ اموات اور اس بیماری کو شکست دے کر صحتیاب ہوجانے…

4 گھنٹے
پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو گیا

پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان…

5 گھنٹے
پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر…

6 گھنٹے
حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے