بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-May-2020

وہ کونسی صنعتیں ہیں جو کرونا بحران کے باوجو خوب ترقی کر رہی ہیں

paktv Avatar
55 Views 0 3 ہفتے
وہ کونسی صنعتیں ہیں جو کرونا بحران کے باوجو خوب ترقی کر رہی ہیں
Geo
Posted at 2 مئی-2020

ایک محتاط اندازے کے تحت دنیا بھر میں کرونا مہلک مرض کی وجہ سے اب تک کروڑوں افراد ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں بھی ساڑھے 4 کروڑ افراد ملازمت سے محروم ہو چکے ہیں۔ گلوبل سطح پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ بڑی عالمی صنعتوں کو ملنے والے آرڈرز بھی منسوخ ہو چکے ہیں۔

بڑی بڑی عالمی صنعتوں کے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ملازتوں سے فارغ کیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود کئی صنعتیں ایسی ہیں جو اب بھی خوب ترقی کر رہی ہیں اور وہاں ملازمتوں کے بڑے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اس عالمی وبا سے ہونیوالی تبدیلیوں سے کچھ ادارے اور صنعتیں بیٹھ گئی ہیں اور کچھ خوب پھل پھول رہی ہیں۔ وہ صنعتیں جو کرونا وبا کے باوجود پنپ رہی ہیں۔

ایمازون نے ایک لاکھ نئی ملازمتوں کا اعلان کیا

ان میں ای کامرس یعنی آن لائن خریداری زبردست فروغ پا رہی ہے۔ امریکی کمپنی ایمازون نے کرونا کے باوجود ایک لاکھ نئی ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کی مشہور ای کامرس کمپنی اوکاڈو کے پاس اتنے آرڈرز ہیں کہ اس نے نئے آرڈرز لینا بند کر دئیے ہیں۔ فارماسیوٹیکل کمپنی بھی کرونا بحران کے باوجود خوب پیسہ کما رہی ہیں۔ ایف ڈی اے نے ”رمڈیسویر“ نامی دوائی کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دی ہے۔

اسے بنانے والی کمپنی گلیڈ، ویکسین کی تیاری پر کام کرنیوالی امریکی کمپنی موڈرنا، کرونا ٹیسٹنگ کٹس بنانیوالی کمپنی روش، جرمنی کمپنی بائیواین ٹیک اس صورتحال سے پورا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ نقل و حمل کے باوجود دنیا بھر میں لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل یا جزوی پابندی عائد ہے۔ اس صورتحال میں جو کمپنیاں نقل و حمل یا ڈلیوری سروسز فراہم کرتی ہیں۔

ان کی ان کی چاندی ہے۔ اس شعبے میں بھی ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ’زوم“ نے بھی کرونا لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے کام کرنے کی وجہ سے خوب ترقی کی ہے۔ زوم کے شیئرز کی قیمت اور سیلز میں 50 فیصد اضافہ ہو۔ سسکو کی ویب ایکس، مائیکروسافٹ کی سکائپ سروسز، گوگل کی میٹ سروس کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ بڑھ گئی

معروف انٹرٹینمنٹ سٹریمنگ سروسز نیٹ فلکس، ایمازون پرائم اور ڈزنی پلس کے صارفین کی تعداد میں کروڑوں میں اضافہ ہوا۔ صرف نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ بڑھ گئی۔ البتہ کرونا کی وجہ سے ائرلائن، ٹرین، کروز شپ، سیاحت، آئل اینڈ گیس، انویسٹمنٹ بینکنگ، پروفیشنل سپورٹس اور انٹرٹینمنٹ، سینما جیسی بڑی صنعتیں جن کے وجود سے کاروبار دنیا چل رہا ہے۔

کرونا کی وجہ سے مکمل بیٹھ چکی ہیں۔ تمام بڑی ائرلائنز کے فضائی آپریشن بند ہونے سے ملازمین کو نوکریوں پر رکھنا ممکن نہیں رہا، دنیا کے تمام بڑے سپورٹس ایونٹ منسوخ ہو چکے ہیں۔ بینکنگ سسٹم بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ آئل اینڈ گیس کی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ تیل کی عالمی قیمتیں تاریخ کے کم ترین سطح پر آ چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن…

اسلام آباد۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سکوک بانڈز سے حاصل ہونیوالی 200 ارب کی ادائیگیوں…

5 دن
سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن گئی

دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کا…

اسلام آباد۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 71 فیصد کمی…

5 دن
دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کا دعویٰ

جی 20 گروپ سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا…

قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جی 20 سے قرضوں کو موخر کرانے کا معاہدہ منظور کر لیا۔ یہ…

6 دن
جی 20 گروپ سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان

عالمی بینک اور پاکستان کے مابین37 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا معاہدہ طے…

عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کیلئے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے…

1 ہفتہ
عالمی بینک اور پاکستان کے مابین37 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا معاہدہ طے پا گیا

تازہ ترین

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔ سرفراز احمد بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ…

4 گھنٹے
سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا…

3 گھنٹے
فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

کراچی طیارہ حادثے کی جگہ سے ایئر بس کی 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اہم تصاویر…

2 گھنٹے
فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

قصور کی تحصیل پتوکی کے پھاٹک پر گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے…

2 گھنٹے
گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے