بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

وزیراعظم کا کورونا سے نمٹنے کیلئے 880 ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان

Tariq Tariq
21 Views 0 6 دن
وزیراعظم کا کورونا سے نمٹنے کیلئے 880 ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان
Dawn
Posted at 24 مارچ-2020

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ سردست کرفیو نہیں لگا سکتے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی لا رہے ہیں۔

ملکی معیشت کے سست روی سے نمٹنے اور مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے 880 ارب کا پیکیج لا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ شرح سود میں ردوبدل کا فیصلہ قومی بنک ہی کرے گا۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ جہاں کورونا کا خدشہ ہو گا اسے سیل کریں گے۔ اگر خدا نخواستہ کرفیو لگانا پڑا تو پہلے پوری تیاری کرنی ہو گی۔

کرفیو لگنے پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر رضاکاروں کی فورس تیار کرنا پڑے گی

کرفیو لگنے پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر رضاکاروں کی فورس تیار کرنا پڑے گی۔ اس فورس کے ذریعے غریبوں کو کھانا گھروں پر پہنچانا پڑے گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں، ہو سکتا ہے یہ صورتحال چھ ماہ چلے، ہمیں اتفراتفری کے بجائے حکمت عملی سے فیصلے کرنا ہوں گی۔ ٹرانسپورٹ پر بندش سے سب سے بڑا مسئلہ سپلائیز کا آتا ہے۔

لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا تو وہاں بھی کورونا پھیل سکتا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے خودمختار ہیں۔ ہم صرف تجویز دے سکتے ہیں۔ وقت نے ثابت کیا کہ چین میں پاکستانی طلبہ سے متعلق ہمارا فیصلہ درست تھا۔ وزیراعظم نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ لاک ڈاؤن سے نمٹنے کیلئے 100 ارب مختص کئے ہیں۔ 300 یونٹ تک گیس اور بجلی کے بل تین ماہ تک قسطوں میں لئے جائیں گے۔

ہر خاندان کو چار ماہ تک ماہانہ تین ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ دالوں سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی لا رہے ہیں۔ تفتان میں موبائل لیب لے کر جانا آسان نہیں تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران میں تو خود مسئلے تھے، کیا ہم پاکستانیوں کو واپس نہ لیتے؟ ایران کورونا مسئلے کو چین کی طرح قابو نہیں کر سکا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ مزدور طبقے کیلئے 200 ارب مختص کئے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 50 ارب مزید مختص کئے ہیں۔

گندم کی سرکاری خریداری کیلئے 280 ارب، انتہائی غریب طبقے کیلئے 150 ارب مختص کر دئیے، 100 ارب کے ٹیکس ری فنڈ سے صنعتیں لیبر پر خرچ کریں گی۔ برآمدی صنعت کو 100 ارب کے ٹیکس ریفنڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کتنی دیر چھابڑی فروش کو گھر میں بند رکھ سکتے ہیں؟

کیا ہمارے پاس یہ صلاحیت ہے کہ ہم غریبوں کے گھر کھانا پہنچا سکیں؟لاک ڈاؤن کی وجہ سے درس گاہیں اور پبلک مقامات پہلے ہی بند ہیں۔ ملک بھر میں کرفیو کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ملک بھر میں کورونا کے 21 کیسز آنے پر سکول اور دیگر ادارے بند کر دئیے۔ زیادہ لوگ جمع ہونے سے کورونا تیزی سے پھیلتا ہے، سب سے زیادہ خطرہ کورونا سے نہیں، غلط فیصلوں سے ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

قومی بنک کی تمام کمرشل بنکوں کو گھروں پر چیک وصول کرنے…

اسلام آباد ۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام کمرشل…

19 گھنٹے
قومی بنک کی تمام کمرشل بنکوں کو گھروں پر چیک وصول کرنے کی اجازت

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو پریشان کردیا ہے، سونے کی قیمت ملکی تاریخ…

2 دن
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کر…

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی 9 روپے…

3 دن
پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی

پاکستان نے پھر آئی ایم ایف سے مدد مانگ لی

وفاقی حکومت نے 1.4 بلین ڈالر کے اضافی فنڈز کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے…

4 دن
پاکستان نے پھر آئی ایم ایف سے مدد مانگ لی

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

5 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

4 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

حکومت کا ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران…

3 گھنٹے
حکومت کا ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے