بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-January-2020

وفاقی حکومت نے ایک سال میں ریکارڈ قرض لے لیا

Tariq Tariq
136 Views 0 3 مہینے
وفاقی حکومت نے ایک سال میں ریکارڈ قرض لے لیا
Facebook
Posted at 8 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال اگست 2018ء سے 2019ء کے دوران ریکارڈ قرضہ لے لیا۔ ایک محتاط اندازے کے تحت ایک سال کے دوران غیر ملکی قرضوں میں 2804 ارب کا اضافہ ہوا۔

مقامی قرضوں میں 4 ہزار 705 اور غیر ملکی قرضوں میں 2 ہزار 804 ارب اضافہ

مرکزی بنک نے پہلے سال لئے گئے قرضوں کی ساری تفصیلات پی ایم آفس کو بھجوا دی ہیں۔ سٹیٹ بنک ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں قرضوں میں 7 ہزار 509 ارب کا اضافہ ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق مقامی قرضوں میں 4 ہزار 705 اور غیر ملکی قرضوں کی مد میں 2 ہزار 804 ارب اضافہ ہوا۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا موجودہ قرض 32 ہزار 340 ارب ہو گیا ہے جو پچھلے سال اگست 2018ء میں 24 ہزار 732 ارب تھا۔ واضح رہے موجودہ پی ٹی آئی حکومت کا دعویٰ تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لے گی مگر 6ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لے لیا۔

عالمی مالیاتی ادارے کی کڑی شرائط کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے۔ اب غریب آدمی کیلئے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اگلے دو ماہ کے دوران حکومت نیا منی بجٹ لا سکتی ہے جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

متعلقہ خبریں

آٹا کیوں مہنگا ہوا، عمران خان نے نوٹس لےلیا

وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قمتیوں میں کمی کا ٹاسک…

17 گھنٹے

آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے، آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے…

1 دن
آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

چین پاکستان سے گوشت اور سبزیاں خریدے گا

چین نے پاکستان سے گوشت ، آلو ، پیاز ، آم اور چیری کی درآمد ات کی خواہش…

2 دن

پاکستان میں نئی ہوائی کمپنی ائیر سیال کو پروازوں کی اجازت

ملک میں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نئی ڈومیسٹک ائیر لائن ایئر سیال شروع کی جائے گی…

3 دن

تازہ ترین

بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہا…

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں چیلینجز کا سامنا ہے، مسلم مخالف…

5 گھنٹے
پچھلی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کونظر انداز کیا، وزیر اعظم

ایم کیو ایم کو منانے کی دوسری حکومتی کوشش بھی ناکام

تحریک انصاف کی ایم کیو یم کو منانے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ہے خالد مقبول…

4 گھنٹے

دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کے لئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان…

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور محمود…

3 گھنٹے

پاکستانی کرکٹر بھارتی کھلاڑی کا گرویدا نکلا

پاکستان اور بنگلادیشن کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اوپنر بلے باز…

3 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے