بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2021

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید کمی کردی

Iqra Khan Iqra Khan
37 Views 0 1 سال
Profit by Pakistan Today
Posted at 25 جون-2020

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید کمی کر دی ہے جس کے بعد شرح سود 7 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مانیٹری پالیسی اجلاس میں مہنگائی کے منظر نامے اور معاشی سست رفتاری کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مارچ کے وسط سے اب تک شرح سود میں 625 بیسس پوائنٹس کی کمی آچکی ہے جبکہ شرح سود میں کمی کے فوائد گھرانوں اور کاروباری اداروں کو بروقت منتقل کئے جاسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کورونا وائرس کی وبا پاکستان سمیت بہت سی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں پھیلتی جارہی ہے جبکہ کئی ممالک میں دوسری لہر آنے کے خطرات ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں معاشی سست رفتاری برقرار ہے اور نمو میں کمی کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جولائی 2020 تک تقریباً 3.3 ٹریلین روپے کے قرضوں کے نرخ ازسرنو متعین کئے جائیں گے جبکہ ملک کے اندر مضمر مہنگائی میں اعتدال آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران غذائی قیمتوں میں موسمی اضافے سے قطع نظر عمومی مہنگائی مئی میں مزید گھٹ کر 8.2 فیصد ہوگئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مہنگائی میں کمی کا سبب ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی ہے جبکہ اوسط مہنگائی اگلے مالی سال کیلئے پہلے اعلان کردہ حدود 7-9 فیصد سے کم رہ سکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کو ایجنسیوں سے مزید رقوم ملی ہیں جن میں عالمی بینک سے 725 ملین ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر شامل ہیں جبکہ ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک سے مزید 500 ملین ڈالر جلد متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی ہے۔ عالمی ادارے کے پاکستان…

1 سال

آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری

حکومت اور فلور ملز کے درمیان 30روز سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ محکمہ خوراک اور فلور ملز…

1 سال

قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کثرت رائے منظور کرلیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے