بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

چھوٹے کاروباروں کے 3 ماہ کے بجلی کے بلز حکومت ادا کرے گی

Iqra Khan Iqra Khan
54 Views 0 1 مہینہ
چھوٹے کاروباروں کے 3 ماہ کے بجلی کے بلز حکومت ادا کرے گی
The News
Posted at 27 اپریل-2020

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت چھوٹے دکان داروں اور کاروباروں کے بجلی کے بلز دینے کا اعلان کیا ہے۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی۔

بعدازاں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروبار لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد جب بھی اپنا کام دوبارہ شروع کریں گے تو ان کا تین ماہ کا بل حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج سے 35 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا جن میں چھوٹی دکانیں، درزی، مارکیٹیں اور چھوٹی صنعتیں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی سے 5 کلو واٹ کمرشل کنشکن والے کاروبار اور 70 کلو واٹ والے صنعتی کنکشن مستفید ہوں گے۔ اس پیکج سے ملک کے 95 فیصد کاروباروں اور 80 فی صد صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

حماد اظہر نے کہا کہ ان کاروباروں کے پچھلے سال مئی، جون اور جولائی کے بجلی کے بلز کی جتنی مجموعی رقم بنتی تھی، اتنی رقم ان کے مئی کے بلز میں لوڈ کردی جائے گی، تاکہ وہ بجلی استعمال کرسکیں اور انہیں بلز نہ ادا کرنے پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم ان کے اکاونٹ میں صرف 3 ماہ کیلئے نہیں بلکہ 6 ماہ تک موجود رہے گی کیونکہ کاروبار بند پڑے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پیکیج کا حجم 50 ارب روپے ہے جو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگا، وزارت خزانہ ان محکموں کو ادائیگی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

2 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

3 دن
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد گزشتہ کچھ عرصہ سے تیل کی کھپت میں کمی کے باعث عالمی…

1 ہفتہ
پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن…

اسلام آباد۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سکوک بانڈز سے حاصل ہونیوالی 200 ارب کی ادائیگیوں…

2 ہفتے
سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن گئی

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

11 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

33 منٹ
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

1 گھنٹہ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

2 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے