بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

کوروناوائرس، اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پرآ گیا

Iqra Khan Iqra Khan
45 Views 0 2 ہفتے
کورونا وائرس اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کو 5 سال کی کم ترین سطح پرلے گیا
Urdu point
Posted at 19 مارچ-2020

کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر شدید مندی کے چھائے بادل مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں اور 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 30 ہزار 416 کی سطح پر موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ کریش کر گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں ایک ہزار 752 پوائنٹس کی کمی ہونے پر کاروبار معطل کردیا گیا۔ کاروبار دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی انڈیکس میں مسلسل اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 کاروباری دنوں میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 7 ہزار 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے تجارتی مراکز کی بندش کے فیصلے سے تاجروں اور یومیہ اجرت کمانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی تاجر اتحاد نے کورونا وائرس کے باعث بازاروں کی بندش کے حکم کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں بند کرنے سے یومیہ 4 ارب روپے کا نقصان ہوگا جس کی وجہ سے غریب مزدور بھوکا رہ جائے گا۔

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے اور یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے اور یونیورسٹی کے داخلوں میں ایک ماہ کی تاخیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب میں تمام مذارات کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

قومی بنک کی تمام کمرشل بنکوں کو گھروں پر چیک وصول کرنے…

اسلام آباد ۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام کمرشل…

19 گھنٹے
قومی بنک کی تمام کمرشل بنکوں کو گھروں پر چیک وصول کرنے کی اجازت

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو پریشان کردیا ہے، سونے کی قیمت ملکی تاریخ…

2 دن
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کر…

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی 9 روپے…

3 دن
پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی

پاکستان نے پھر آئی ایم ایف سے مدد مانگ لی

وفاقی حکومت نے 1.4 بلین ڈالر کے اضافی فنڈز کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے…

4 دن
پاکستان نے پھر آئی ایم ایف سے مدد مانگ لی

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

5 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے