بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

کورونا سے ریلوے کو 2 ارب 53کروڑ سے زائد کا نقصان ہوگا

masooma mufferih masooma mufferih
40 Views 0 1 ہفتہ
کورونا سے ریلوے کو 2 ارب 53کروڑ سے زائد کا نقصان ہوگا
Geo.tv
Posted at 21 مارچ-2020

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریلوے کو 2 ارب 53کروڑ سے زائد کا نقصان کا سامنا ہوگا، کسی ملازم کو نہیں نکالا جارہا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے دنیا بھر کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ریلوے میں سالانہ 7 کروڑ مسافر سفر کرتے ہیں جبکہ روزانہ 2 لاکھ مسافر ٹرین سے سفر کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ریلوے کے 20 فیصد مسافر کم ہوگئے ہیں۔

مجموعی طور پر 42 ٹرینوں کو ختم کرکے 100 تک لے جائیں گے

شیخ رشید نے کہا کہ مجموعی طور پر 42 ٹرینوں کو ختم کرکے 100 تک لے جائیں گے، کورونا وائرس کے باعث 34 ٹرینیں معطل کی گئیں، یہ ٹرینیں 15رمضان المبارک تک بند رہیں گی۔ 22 مارچ سے 6 اپ اور 6 ڈاون ٹرینیں معطل کی جا رہی ہیں جبکہ 25 مارچ سے 11 اپ اور 11 ڈاون ٹرینیں بند کی جائیں گی۔

ریلوے ملازمین کی پینشن حکومت ادا کرے

انہوں نے کہا کہ 34 منافع بخش ٹرینیں معطل کی جا رہی ہیں۔ اس سے 2 ارب 53کروڑ سے زائد کا نقصان کا سامنا ہوگا، ریلوے کو سبسڈی دینےکے بجائے ریلوے ملازمین کی پینشن حکومت ادا کرے، حکومت سے درخواست کی ہے ریلوے ملازمین کی پینشن ادا کرنے کی ذمہ داری خود لے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ شہر یا ملک میں لاک ڈاون کا حامی نہیں ہوں، لاک ڈاون کا فیصلہ وزریراعظم عمران خان ہی کرسکتے ہیں۔ کسی ملازم کو نہیں نکالا جارہا، صورتحال ٹھیک ہونے پر تمام بند ٹرینیں بحال کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نہیں خوف و ہراس خطرناک ہے، کورونا وبا پر اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اختلافی بیان سامنے نہیں آیا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں متاثر افراد کی تعداد 519 ہے جبکہ 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پنجاب میں اب تک96 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ سندھ میں 267 ، بلوچستان میں 92، خیبرپختونخوا میں 23، گلگت بلتستان میں30، آزاد کشمیر میں ایک اور اسلام آباد میں 10 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بلوچستان میں شاپنگ مالز، ریستوران اور بازار بند

بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام مارکیٹس، ریستوران اور شاپنگ مالز  تین ہفتوں کیلئے بند کردیئے ہیں۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ  بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔

علاوہ ازیں بلوچستان حکومت نے 5 محکموں کے علاوہ دیگر تمام صوبائی محکموں کے دفاتر 22 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ نظم ونسق، داخلہ، صحت، خزانہ اور محکمہ ترقیات کے دفاتر کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے دفاتر بند رہیں گے۔

ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بند

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ امتحانات یکم جون تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں جبکہ داخلوں کی تاریخوں میں بھی ایک ماہ کی تاخیر کر دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔اس وائرس کی شدید نوعیت کے باعث گردے فیل ہوسکتے ہیں، نمونیا اور یہاں تک کے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ٹرین کی بوگیوں کا سہارا لیا گیا اور ان کو…

5 گھنٹے
ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4ہلاکتیں، مجموعی…

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مزید افراد جاں بحق ہونے کے بعد…

14 گھنٹے
ایک ہی روز میں کورونا کے ہاتھوں 4ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16 ہو گئی

بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں…

بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی…

15 گھنٹے
بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی وجہ سے کورو کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں داخل کرا دئیے گئے۔بلدیو سنگھ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا ہے۔ 70 سالہ گرو بلدیہ سنگھ کی وجہ سے اب تک15 ہزار افراد کو قرنطینہاختیار کرنا پڑ گیا۔ وہ حال ہی میں کورونا زدہ ملک اٹلی اور جرمنی کے تبلیغی دورے سے واپس لوٹے تھے۔ بعد ازاں تبلیغ کیلئے درجنوں گاؤں میں گئے۔ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ 19 افراد جو پہلے ہی گرو سے رابطے میں تھے ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔ مزید 200 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھیآنا باقیہے۔ کورونا وبا کے حوالے سے اسے بھارت بھر میں سب سنجیدہ ترین الرٹ کہا جا رہا ہے۔متاثرہ گاؤں کے ہر گھر کو انتہائی سخت پابندیوں کے باوجود خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ویسے بھی مودی سرکار کی جانب سے پورے بھارت میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو گھر میں رہنے کی پابندی عائد ہے۔ ان متاثرہ 15 گاؤں کو 18 مارچ کو سیل کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ علاقہ گورون جین کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے تحت ان گاؤں میں 15 سے 20 ہزار افراد مرنیوالے افرا بلدیو سنگھ سے ملے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ آنجہانی گورو اور اس کے دو ساتھیوں نے یورپ سے واپسی کے باوجود آئسولیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ مرنے تک سکھ گرو تبلیغ کا کام کرتے رہے۔ اس کیس نے کینیڈا میں مشہور پنجابی گلوکار سندھو موس والا کو حیران کر دیا۔ اس نے آنجہانی بلدیو سنگھ کے حوالے سے ایک گانا بھی ریلیز کیا جسے یوٹیوب پر 2.3 ملین مرتبہ دو دنوں میں دیکھا اور سنا گیا۔یہ گانا بنیادی طور پر موت سے متعلق ہے اور اس میں گاؤں کو موت کے سائے سے خبردار رہنے کا کہاگیا ہے۔ پنجابی پولیس چیف ڈنکا گپتا کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں کو اسے ایک وارننگ کے طور پر لینا چاہئے۔ اب تک بھارت میں کورونا کے 918 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 20 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سارے کیسز ٹیسٹنگ کی کمی کی وجہ سے ابھی تکسامنے نہیں آ سکے۔ بہرحال بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔

کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

کورونا وائرس وبا کی شکل میں دنیا کے لگ بھگ تمام ممالک میں پھیل چکی ہے۔ اس وبا…

17 گھنٹے
کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

تازہ ترین

ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ٹرین کی بوگیوں کا سہارا لیا گیا اور ان کو…

5 گھنٹے
ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

5 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے